شان مسعود اور بابر اعظم نے فالوآن کے باوجود کون سا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا؟

پیر 6 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز 205 رنز کی شاندار شراکت قائم کرتے ہوئے فالوآن کے بعد ٹیسٹ تاریخ کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی20 کرکٹ: آسٹریلیا سے وائٹ واش کے باوجود بابر اعظم نے کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستان کے دونوں اوپنر بلے بازوں نے کسی بھی ٹیسٹ میچ میں فالوآن کے بعد سب سے بڑی اوپننگ اننگز کھیلنے کے تمام پچھلے ریکارڈ توڑ دیے۔گزشتہ ریکارڈز کو توڑنے والی اس شراکت داری نے پاکستان کو اپنی پہلی اننگز میں صرف 194 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد فائٹ بیک فراہم کیا۔

دونوں اوپنرز کی 205 رنز کی شراکت نے نہ صرف فالو آن کے دباؤ کو کم کیا بلکہ میزبان ٹیم کے سیریز میں کلین سویپ کے خواب کو بھی معدوم کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:بابر اعظم کا ایک اور ریکارڈ، سب کپتانوں سے آگے نکل گئے

شان مسعود کی شاندار سینچری، ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی چھٹی سینچری اور بابر اعظم کے 81 رنز جن میں 10 چوکے شامل تھے، نے جنوبی افریقہ کو بیک فٹ پر رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

طویل عرصے بعد ٹیسٹ سینچری بنانے کی راہ پر گامزن بابراعظم 81 رنز پر ایک غیر معقول شارٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہو گئے۔ شان مسعود کے ساتھ ان کی شراکت ٹیسٹ کرکٹ میں فالو آن اننگز میں اب تک کی سب سے بڑی اوپننگ شراکت تھی، جو کہ ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے اہم ریکارڈ چھین لیا

اس سے قبل فالو آن کے بعد سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ کا پچھلا ریکارڈ 07۔20026میں یاسر حمید اور یونس خان کے درمیان 133 رنز کی شراکت کا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

شفیع جان کا ٹی ٹی پی کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے گریز، سلمان اکرم راجا نے مؤقف رد کردیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟