190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر، عدالت نے نئی تاریخ دیدی

پیر 6 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 13 جنوری تک مؤخر کردیا ہے۔ عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا آج رخصت پر ہیں، جس کی وجہ سے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  ’عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ لکھا جا رہا ہے‘

عدالتی عملے نے نیب پراسیکیوٹر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وکلا کو بھی فیصلے کی نئی تاریخ سے آگاہ کردیا ہے۔ خیال رہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا اور فیصلہ سنانے کے لیے 23 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

تاہم عدالت نے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کرکے نئی تاریخ  6 جنوری مقرر کی تھی۔ آج ایک بار پھر محفوظ فیصلہ نہیں سنایا گیا اور فیصلہ سنانے کی تاریخ 13 جنوری مقرر کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا ہو جائے گی، رانا ثنا اللہ

واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں گزشتہ سال 27 فروری کو عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی گئی تھی، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اہم گواہان سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بیان ریکارڈ کروائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

شہباز شریف اور قطری وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال

پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو ہوگی

بی ایل اے بلوچوں کے حقوق کی قاتل، حکام نے کوئٹہ تفتان شاہراہ پر کنٹرول کا دعویٰ مسترد کردیا

مریم نواز کی ہدایت: گردوں کے مرض میں مبتلا 2 بچے ایئر ایمبولینس کے ذریعے چلاس سے لاہور منتقل

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں