سپریم کورٹ: حمزہ شہباز نظر ثانی کیس میں پرویز الہیٰ کو نوٹس جاری

پیر 6 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے حمزہ شہباز نظر ثانی کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کیخلاف حمزہ شہباز کی نظر ثانی کی درخواست منظور

سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کیخلاف عدالتی فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے لیگی رہنما حمزہ شہباز شریف نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے دریافت کیا کہ یہ کیس غیر موثر تو نہیں ہوگیا۔

جس پر حمزہ شہباز کے وکیل کا کہنا تھا کہ کیس غیر موثر نہیں ہوا، آئینی بینچ نے گزشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹسز بھی کیے تھے، جسٹس محمد علی مظہر بولے؛ پرویز الہی کی طرف سے کون پیش ہوگا، وہ بھی اس کیس میں فریق ہیں۔

مزید پڑھیں: حمزہ شہباز شریف پارٹی سے کیوں ناراض ہیں؟

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حمزہ شہباز کی جگہ پرویز الہی کو وزیر اعلی پنجاب بنانے کا حکم دیا تھا، اس عدالتی فیصلے کو حمزہ شہباز نے نظر ثانی کی اپیل کرتے ہوئے چیلنج کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp