وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کیخلاف حمزہ شہباز کی نظر ثانی کی درخواست منظور

جمعرات 21 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے لیگی رہنما حمزہ شہباز شریف کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹائے جانے کے کیس میں نظر ثانی کی درخواست پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اس ضمن میں ایڈیںشنل اٹارنی جنرل و دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے حمزہ شہباز کو پنجاب میں دوبارہ متحرک ہونے کی ہدایت کردی؟

سماعت کے آغاز پر جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ 63 اے کا فیصلہ نظر ثانی میں ختم ہوگیا ہے، 63 اے کے فیصلے پر انحصار کرکے 3 رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی میں دیے گئے 10 ووٹ نکالنے کا فیصلہ دیا تھا۔

حمزہ شہباز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پارلمانی لیڈر اور پارٹی سربراہ ایک ہی ہوتا ہے، چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی ارکان کو حمزہ شہباز کو ووٹ ڈالنے کی ہدایت کی تھی،3 رکنی بینچ نے فیصلہ دیا کہ ہدایات چوہدری شجاعت نہیں پارلیمانی لیڈر دے سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایک شخص کے لیے آئین کو ری رائٹ کیا جا رہا ہے، حمزہ شہباز شریف

جسٹس جمال مندوخیل  نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے میں ووٹ کی ہدایات کے لیے پارلیمانی ہیڈ کا نام دیا گیا ہے، وکیل حمزہ شہباز بولے؛ راولپنڈی بار کیس کے فیصلے میں 17 ججز نے قرار دیا کہ ہدایات پارٹی سربراہ دے گا، 17 ججز کا فیصلہ 3 ججز تبدیل نہیں کرسکتے.

جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ یہ بڑا اہم معاملہ ہے، سوال یہ ہے کہ اسمبلی میں ووٹ کے لیے پارٹی اراکین کو ہدایات کون دے گا، پارلیمانی لیڈر یا پارٹی ہیڈ۔

مزید پڑھیں:رمضان شوگرمل کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس منتقلی کا فیصلہ محفوظ

جس کے بعد آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے نظر ثانی کی درخواست قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہم اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کررہے ہیں۔

اس موقع پر اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے عدالت کو بتایا کہ وہ عدالتی معاونت نہیں کرسکتے کیوںکہ وہ اس کیس میں حمزہ شہباز کے وکیل رہ چکے ہیں، لہذا ان کی جگہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت کی معاونت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب اسمبلی بھرتیوں کا کیس: پرویز الٰہی کی اپیل 3 اگست کو سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

4 ارب ڈالر کا خفیہ مالیاتی نیٹ ورک، ایران سے متعلق حیران کن دعوے سامنے آگئے

بہار میں ‘کاکروچ کیفے’ کھل گیا، مینیو میں کیا کچھ ہوتا ہے؟

لاہور میں امریکی خاتون اور 3 بچوں کی ہلاکت کا معمہ حل، پولیس نے حقائق سامنے رکھ دیے

کینیا میں 15 ہاتھی پراسرار طور پر ہلاک، زہریلی کیڑے مار ادویات سے آلودہ ٹماٹر کھانے کا شبہ

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘