توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا کی گواہ پر جرح مکمل

پیر 6 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں وکلائے صفائی نے استغاثہ کے گواہ پر جرح مکمل کرلی جبکہ استغاثہ کے ایک گواہ کا بیان قلمند بند کردیا گیا ہے۔

اڈیایہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کو ملنے والے 108 تحائف کی فہرست عدالت میں پیش

کیس کی سماعت کے دوران وکلائے صفائی نے کابینہ ڈویژن کے سیکشن آفیسر برائے توشہ خانہ بنیامین پر جرح مکمل کی جبکہ گواہ، ڈپٹی سیکریٹری کابینہ ڈویژن محمد احد کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی،، 8 جنوری کو  سماعت پر وکلائے صفائی گواہ محمد احد پر جرح کریں گے۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 4 گواہان کی شہادت قلمبند کی جاچکی ہے، 12 ستمبر 2024 کو توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی 3 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس 2 میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

نیب ترامیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو ریفرنس نیب سے ایف آئی اے کو منتقل کردیا تھا۔

قبل ازیں، عدالت نے توشہ خانہ 2 ریفرنس کا ریکارڈ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ جبکہ 13 جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔

نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سونا سستا ہوگیا! فی تولہ قیمت میں کتنی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی؟

بلدیاتی انتخابات میں تاخیر: الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا اور اسلام آباد حکام کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

2 برس میں 20 ہزار سے زائد فلسطینی بچے جاں بحق، اسرائیل پر جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم ثابت

بڑے اور چھوٹے اداکاروں کے لیے کھانے کا الگ مینیو، بالی ووڈ کا بدنما چہرہ بے نقاب

جسٹس حسن اظہر رضوی نے قائم مقام چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت عہدے کا حلف اٹھا لیا

ویڈیو

پاکستان نے ایران امریکا مفاہمت میں تاریخی کردار ادا کیا، یہ بڑی سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ڈرگ روڈ کا نام ’شارع فیصل‘ کیوں رکھا گیا، تاریخی اہمیت کیا ہے؟

عالمی رہنماؤں کی پاکستان سے غیر معمولی محبت، پشاور کےشہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا