سہیل عدنان نے پاکستان کے لیے 18 سال بعد برٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

پیر 6 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسکواش پلیئر سہیل عدنان نے برٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی۔

سہیل عدنان نے انڈر 13 کیٹیگری میں کامیابی حاصل کر کے پاکستان کے لیے 18 سال بعد یہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ سنسنی خیز فائنل میں عدنان نے مصر کے معیز تامیر المغازی کو 2 کےمقابلے میں 3 سیٹس سے شکست دی۔ سہیل عدنان کی شاندار کارکردگی نے پاکستان کو یہ اعزاز دلایا جس کے لیے تقریباً 2 دہائیوں سے پاکستانی کھلاڑی کوششیں کر رہے تھے۔

صدر مملکت کی عدنان کو مبارکباد

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے سہیل عدنان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی کو پاکستان کے لئے انتہائی فخر کا لمحہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سہیل عدنان نے اس چیمپیئن شپ میں 18 سال سے جاری انتظار کا خاتمہ کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ میں مستقبل میں ان کی مسلسل کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔

برٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپیئن شپ اس کھیل کے سب سے باوقار مقابلوں میں سے ایک ہے، جو دنیا بھر سے نوجوان ٹیلنٹ کو اپنی طرف راغب کرتی ہے۔

سہیل عدنان نے یہ کامیابی اسکاٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپیئن شپ میں جیت کے فوراً بعد حاصل کی، جس سے اسکواش کی دنیا میں ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر نور امین مینگل نے سہیل عدنان کو ان کی تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی سہیل عدنان کو شاندار جیت پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے پاکستان کے لیے اس فتح کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے 12 سالہ کھلاڑی کی غیر معمولی کامیابی کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ سہیل عدنان نے یہ ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ 18 سال بعد اس چیمپیئن شپ کو حاصل کرنے کی ان کی شاندار کامیابی نے بین الاقوامی سطح پر سبز پرچم بلند کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فتح قوم کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ سہیل عدنان کی کارکردگی شاندار رہی ہے اور وہ اس محنت اور عزم کے لیے تعریف کے مستحق ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی مقابلہ حسن سے واک آؤٹ کرنے والی فاطمہ بوش مس یونیورس 2025 کا تاج لے اڑیں

لاہور  سے مختلف سیاسی رہنماؤں نے استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

وفاقی آئینی عدالت میں سائلین کے لیے انفارمیشن اور آئینی ڈیسک قائم

صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری میں آج عام تعطیل کا اعلان

اسکولوں میں بچوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟