سعودی بجٹ ایئر لائن کی نئی منزل اب پاکستان بھی، مگر کب سے؟

منگل 7 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپنی بڑی بین الاقوامی توسیعی مہم کے ضمن میں سعودی عرب کی معروف بجٹ ایئرلائن ’فلائی آ ڈیل‘پاکستان کے تجارتی دارالحکومت کراچی کے لیے اپنی شیڈول پرواز کا آئندہ ماہ سے آغاز کررہی ہے۔

2 فروری 2025 سے ’فلائی آ ڈیل‘ ہفتہ میں دو بار سعودی دارالحکومت ریاض اور جدہ کے تجارتی مرکز سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور مالیاتی مرکز کراچی کے لیے پروازیں شروع کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب نے پاکستان کے خزانے میں جمع کردہ 3 ارب ڈالر کی مدت میں مزید توسیع کردی

’فلائی آ ڈیل‘ کی یہ نئی پروازیں پاکستان اور جنوبی ایشیا کے لیے کم لاگت سعودی ایئرلائن  کی جانب سے پہلی شیڈول سروسز کا بھی اعلان ہیں، جو ایئرلائن کی جانب سے پاکستان کے گزشتہ حج آپریشن میں حصہ لینے کا بعد کیا گیا ہے۔

فلائی آ ڈیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹیون گرین وے کے مطابق اس سال پاکستان کے لیے حج کے چارٹر کو کامیابی سے چلانے کے بعد، کراچی کے دو نئے روٹس بھی شیڈول سروسز کے ساتھ پہلی بار جنوبی ایشیا میں ہماری شمولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب میں ہونے والے ورلڈکپ میں سیالکوٹ کے بنے فٹ بالز استعمال ہوں گے: سفارتکار

’میں پاکستانی حکام اور اپنی پلاننگ ٹیم کی تعریف کرنا چاہوں گا کہ وہ فلائی آ ڈیل کے سال بھر کی منزلوں میں ایک نئی مارکیٹ متعارف کرانے کے لیے تندہی سے کام کر رہے ہیں، جس میں پاکستان کے مزید شہر بھی شامل کیے جائیں گے۔‘

سعودی عرب میں کئی برسوں میں ٹھوس ڈومیسٹک آپریشن مرتب کرنے کے بعد، 2025 کے دوران بین الاقوامی ترقی اب فلائی آ ڈیل ایئرلائن کی توجہ کا مرکز ہے، جو ادارے کے سربراہ کے مطابق توسیع کا ایک دلچسپ سال ہو گا کیونکہ مزید طیارے بیڑے میں شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں مقیم تارکینِ وطن فیملی ویزا کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر لائن فلائی آ ڈیل 2 فروری کو پہلی فلائٹ جدہ سے پاکستان کے کراچی ایئرپورٹ کے لیے مقامی وقت کے مطابق رات دو بج کر 45 منٹ پر پرواز کرے گی، بی بی سی کے مطابق’فلائی آ ڈیل‘ ہفتے میں 2 دن کراچی اور 2 دن لاہور سے جدہ اور ریاض کے لیے اپنی سروسز فراہم کرے گی۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 2012 میں دوطرفہ ایئر سروس کا معاہدہ ’اوپن اسکائیز‘ طے پایا تھا، جس کے تحت دونوں ملک ایک دوسرے کی ایئر لائنز کو اپنے کسی بھی شہر میں سروس فراہم کرنے کی اجازت دینے کے پابند ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ریاض میٹرو منصوبے کا افتتاح، سعودی عرب کے ٹرانسپورٹ نظام میں انقلابی قدم

چونکہ ’فلائی آ ڈیل‘ کم لاگت والی بجٹ ایئرلائن شمار کی جاتی ہے لہذا صارفین کے نقطہ نگاہ سے دیکھا جائے تو ماہرین کو امید ہے کہ ایک نئی ایئر لائن کے آپریشن کے بعد مسابقت کی وجہ سے ہوائی سفر نسبتاً سستا ہونے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل