2025 میں کرپٹو کرنسی کی قدر و قیمت کہاں تک پہنچے گی؟

منگل 7 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ برس نومبر میں صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے فوری بعد ایک بٹ کوائن کی قیمت 80 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی تھی، جو چند دن بعد 90 ہزار ڈالر اور پھر ایک ماہ بعد ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کرگئی تھی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ڈیجیٹل کرنسی کی کی قدر میں اضافے کی بڑی وجہ انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے حامیوں سے کرپٹو کرنسی پر عائد پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کیا گیا وعدہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بٹ کوائن کی قیمت تاریخی اضافے کیساتھ ایک لاکھ ڈالرز سے تجاوز کرگئی

انتخابات میں کامیابی کے ایک ماہ بعد جب انہوں نے اپنی کابینہ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا تو اس میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کے سربراہ کے لیے پال ایٹکنز کو نامزد کیا جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کرپٹو کرنسیوں پر عائد پابندیوں کو نرم کرنے کے حق میں ہیں۔ اس اعلان کے بعد دسمبر میں ایک بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کرگئی تھی۔

اس حوالے سے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے گلوبل ڈیجیٹل ایسٹس ریسرچ کے سربراہ جیفری کینڈرک کا کہنا ہے کہ 2025 میں ممکنہ طور پر کرپٹو کرنسی کی بحالی سے متعلق مثبت ریگولیشن کی جاسکتی ہے اور بینکوں کو کرپٹو کرنسی سروسز کی فراہمی کی اجازت بھی سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب گرین کارڈ ملنا آسان، ڈونلڈ ٹرمپ کا پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ، ویڈیو وائرل

 یاد رہے کہ اپنے پہلے دور حکومت کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بٹ کوائن کو ’دھوکا‘ قرار دیا تھا مگر حالیہ انتخابی مہم میں انہوں نے خود کو کرپٹو چیمپیئن قرار دیتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ امریکا کو ’کرہ ارض کے کریپٹو کیپیٹل‘ میں بدل دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

انڈونیشین وزیر دفاع کی ایئر چیف سے ملاقات، تعاون کو وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار

اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا عمل کب تک مکمل ہونے کا امکان ہے؟ معاملے طے پا گئے

عوام کے محافظ خود نشانہ بن گئے، ڈاکوؤں نے 20 سے زیادہ پولیس اہلکاروں کو لوٹ لیا

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟