عمرے کے عوض قتل کرنے والا اجرتی قاتل گرفتار، ماسٹر مائنڈ کی تلاش جاری

منگل 7 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں کچھ عرصہ قبل ہوا قتل کیس حل کرلیا گیا جس کے دوران یہ بھی عقدہ کھلا کہ قاتل نے ایک حیرت انگیز اجرت کے بدلے اس گھناؤنے عمل کی ذمے داری نبھائی۔

پولیس کے مطابق سبزہ زار کے علاقے میں ہونے والے شہری کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا ہے اور مقتول کا ہم زلف ہی اس کا قاتل نکلا جس نے عمرے کے 2 ٹکٹس دے کر شوٹر سے وہ قتل کروایا۔

ڈی ایس پی سبزہ زار عامر ملک کے مطابق عمرے کے 2 ٹکٹس کے عوض شہری ریاض کو قتل کرنے والے شوٹر عثمان کو لاہور کے تھانے سبزہ زار کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے، انکشاف ہوا ہے کہ شہری ریاض کو اس کے ہم زلف نے شوٹر کی مدد سے قتل کروایا۔

یہ بھی پڑھیں: شہری کا بیوی بچوں کے سامنے قتل، ویڈیو وائرل

پولیس کے مطابق ملزم  عثمان نے 2 جنوری کو شہری عثمان کو لاہور کے علاقے سبزہ زار میں قتل کیا تھا، پولیس نے 3 دن کے اندر اندر ملزم کو  ٹریس کرکے گرفتار کرلیا، ملزم  کو قتل کے عوض عمرے کے 2 ٹکٹس اورموٹرسائیکل لے کر دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، مقتول ریاض کو ہم زلف امتیاز نے شوٹر سے قتل کروایا۔

ایس پی اقبال کے مطابق قتل کی واردات جائیداد کے تنازع پر ہوئی، شوٹر کو مقتول کے موبائل فون پر آنے والی موبائل فون کال سے ٹریس کیا  گیا، مقتول وقوعہ کے وقت  اپنی اہلیہ کے ہمراہ بدھ بازار خریداری کے لیے آیا تھا، مقتول کے ہم زلف امتیاز کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خیرپور میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل کون نکلا؟

ڈی ایس پی سبزہ زار عامر ملک کا کہنا ہے ملزم عثمان عرف گرو کو  ہیومن انٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزم عثمان ریکارڈ یافتہ مجرم اور تھانہ فیکٹری ایریا ضلع شیخوپورہ کو مطلوب اشتہاری تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟