قیدیوں کی رہائی کے مطالبے کے ساتھ طریقہ کار بھی لکھ کردیں، حکومت نے پی ٹی آئی پر واضح کردیا

منگل 7 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان بات چیت کا عمل ڈیڈلاک کا شکار ہے، اور اب حکومت کی جانب سے تحریک انصاف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اپنے مطالبات تحریری شکل میں دیں، اس کے علاوہ قیدیوں کی رہائی کے مطالبے کے ساتھ طریقہ کار بھی لکھ کردیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما عرفان صدیقی نے اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب تک تحریک انصاف کی جانب سے مطالبات تحریری شکل میں سامنے نہیں لائے جاتے بات آگے نہیں بڑھ سکتی، کیونکہ زبانی کلامی اگر ہم آگے بڑھتے ہیں تو کل تک مطالبات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کو رہا کرنے کی آفر محسن نقوی نے کی تھی، شیر افضل مروت کا اہم انکشاف

انہوں نے کہاکہ ابھی تک ہم 23 دسمبر کے اجلاس والی جگہ پر کھڑے ہیں، پی ٹی آئی نے 2 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں مطالبات تحریری شکل میں پیش نہیں کیے۔

عرفان صدیقی نے کہاکہ 2 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں طے ہوا تھا کہ اگلی میٹنگ کی کال پاکستان تحریک انصاف دے گی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت چاہتی ہے کہ مذاکرات کا عمل آگے بڑھے، اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس حوالے سے ہدایات دی ہوئی ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہاکہ اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کیوں مؤخر ہورہا ہے، شیخ وقاص نے کہا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اگر عمران خان کو سزا بھی ہوگئی تو مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی توجہ معیشت پر ہے اور خوش اسلوبی سے معاملات کا حل چاہتی ہے، ہمیں امید ہے کہ مذاکرات میں تعطل نہیں ہوگا۔

عرفان صدیقی نے کہاکہ پی ٹی آئی سے کہا ہے کہ جب قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ لائیں تو ساتھ طریقہ بھی لکھ کر لائیں، ذوالفقار بھٹو نے بھی جب مذاکرات شروع کیے تھے تو ابتدا تحریری معاملات سے ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں بشریٰ بی بی تحریک انصاف کے اندر کیا کردار ادا کر رہی ہیں؟

واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا عمل ڈیڈلاک کا شکار ہے، اس سے قبل بات چیت کے دو دور ہوچکے ہیں، تاہم تیسری میٹنگ کا وقت سامنے نہیں آسکا، تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ اب مذاکرات کے آئندہ دور سے قبل مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

شہباز شریف اور قطری وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال

پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو ہوگی

بی ایل اے بلوچوں کے حقوق کی قاتل، حکام نے کوئٹہ تفتان شاہراہ پر کنٹرول کا دعویٰ مسترد کردیا

مریم نواز کی ہدایت: گردوں کے مرض میں مبتلا 2 بچے ایئر ایمبولینس کے ذریعے چلاس سے لاہور منتقل

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں