انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو 26 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

بدھ 8 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کے صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو 26 جنوری کو پاکستان کے اپنے 2  روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کے صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کے صدر 27 جنوری کو اسلام آباد میں مصروف دن گزاریں گے۔ اس دورے کے دوران انڈونیشیا اور پاکستان میں 10 کے قریب مفاہتی یاداشتوں پر دستخط کا امکان ہے۔

اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے ملاقات

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کے روز وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انڈونیشیا کے صدر جلد پاکستان کے دورے پر تشریف لارہے ہیں اور ان سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی سرگرمیوں میں اضافے پر گفتگو ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp