یو اے ای ویزے پر پابندی، قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز نے اہم ہدایات جاری کردیں

بدھ 8 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے  سمندر پار پاکستانیز نے پاکستانیوں کے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ویزوں پر غیر اعلانیہ پابندی پر وزارت سمندر پار پاکستانیز کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹرذیشان خانزادہ کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، اجلاس میں متحدہ عرب امارات کے ویزے کے مسائل کے علاوہ ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے مینڈیٹ اور کارکردگی،2024-25 مختص بجٹ، سرمایہ کاری،ای او بی آئی کے ساتھ رجسٹرڈ ملازمین کی تفصیلات، اب تک جمع کیے گئے فنڈز اور پچھلے 5 سالوں کے دوران اس کے استعمال کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا نے سمندر پار پاکستانیوں کی کون سی بڑی مشکل آسان بنا دی؟

اجلاس میں وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی عدم شرکت پر چیئرمین و اراکین کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا، اجلاس میں ای او بی آئی حکام نے بتایا کہ وہ تمام ادارے جہاں 5 یا اس سے زیادہ ملازمین کام کرتے ہیں، ان کی رجسٹریشن لازمی ہے۔

ای او بی حکام نے قائمہ کمیٹی کو ادارے کام کے طریقہ کار، کارکردگی، مختص بجٹ، رجسٹرڈ ملازمین اور ادارے کے فنڈز کے حوالے سے بریفنگ دی، جس پر قائمہ کمیٹی کے اراکین نے سوالات بھی اٹھائے اور ادارے کی کارکردگی میں مزید بہتری کی تجاویز بھی دیں۔

قائمہ کمیٹی کو یو اے ای میں پاکستانیوں کو درپیش ویزے کے مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا، پروموٹرز کے نمائندگان نے کمیٹی کو بتایا کہ یو اے ای نے پاکستان کے لیے ایک سال سے غیراعلانیہ ویزا پابندی عائد کی ہوئی ہے، جس کے باعث یو اے ای جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں خاصی کمی آئی ہے، یہ مسئلہ اعلیٰ سطح پر اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ یہ مسئلہ جلد ازجلد حل ہو۔

چیئرمین کمیٹی سینیٹر ذیشان خانزادہ نے یو اے ای میں پاکستانی ورکرز کو درپیش مسائل اُجاگر کیے اور کہا کہ یو اے ای میں پاکستانی ورکرز کے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ ڈیڑھ سال میں کتنے پاکستانیوں کو یو اے ای کے ورک ویزے جاری ہوئے؟

چیئر مین و اراکین کمیٹی نے ہدایت کی کہ وزارت سمندر پار پاکستانیز اور یو اے ای جانے والے پاکستانیوں، جن کی دستاویزات مکمل ہیں کے معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھے۔ قائمہ کمیٹی نے سفارش کی کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کیا جائے اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر شہادت اعوان، سینیٹر گلدیپ سنگھ، رانا محمود الحسن، سینیٹر ضمیر حسین گھمرو اور سینیٹر راجہ ناصر عباس کے علاوہ متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل