صائم ایوب صحتیاب ہورہے ہیں، میڈیکل رپورٹ آگئی

جمعرات 9 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہارلے اسٹریٹ کلینک کے ڈاکٹرز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز صائم ایوب کی ٹخنے کی انجری کی صورتحال کو بہتر قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹر صائم ایوب کا لندن میں پہلا چیک اپ مکمل

اس حوالے سے صائم ایوب نے کہا ہے کہ میڈیکل رپورٹ  آگئی ہے، ڈاکٹرز نے بتایا ہے ٹخنہ بہتر ہے اس پر وزن ڈال سکتا ہوں، رپورٹس میڈیکل پینل کو بھیجی جائیں گی۔

صائم ایوب قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچے تھے، گزشتہ روز بھی کنسلٹنٹ ٹراما اینڈ آرتھوپیڈک پاؤں اور ٹخنوں کے سرجن جیاسیلان نے ان کا چیک اپ کیا تھا۔

اظہر محمود نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ بیٹر کی صحت سے متعلق مثبت پیشرفت ہو رہی ہے، جو بھی رپورٹ ہے میڈیکل پینل کو بھیجی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کسی کی رائے پر اعتبار نہیں، صائم ایوب کا پورا خیال رکھیں گے، محسن نقوی

یاد رہے کہ صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے سے 6 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں، وہ لندن میں ہی مقیم ہیں اور ہارلے اسٹریٹ کلینک سے ان کا علاج جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کا فلپائن سے متنازع سمندری علاقے میں اشتعال انگیزی فوری بند کرنے کا مطالبہ

چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے نتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

ویڈیو

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں