4 سال بعد پیرس کے لیے پی آئی اے کی پہلی فلائٹ روانہ ہوگئی

جمعرات 9 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پیرس کے لیے فلائٹ 4 سال کے طویل عرصے بعد  روانہ ہوگئی، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کاروبار، سیاحت اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے میں ایک اہم قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یورپ کے لیے پروازیں، پی آئی اے کا کڑا امتحان

اسلام آباد اور پیرس کے درمیان ہفتہ وار 2 پروازوں کا اعلان کیا گیا ہے، جمعہ کو پہلی پرواز پی کے 749 دوپہر 12 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہو گئی۔ اس میں 300 سے زیادہ مسافر سوار ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ  پیرس کے لیے اگلی 4 پروازوں کی پیشگی بکنگ بھی مکمل ہو چکی ہے۔

پرواز کی افتتاحی تقریب میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او خرم مشتاق اور سیکریٹری ہوا بازی شریک تھے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بوئنگ 777 بھی مکمل طور پر بکنگ کے ساتھ پیرس کے لیے روانہ ہو گئی اور آئندہ 4 پروازیں بھی پیشگی بک ہو چکی ہیں۔ پہلی پرواز کے مسافروں کا پیرس ایئرپورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

پی آئی اے نے اپنے آپریشنز کو مزید وسعت دینے کے لیے ملکی اور بین الاقوامی نئے روٹس کا اعلان کیا ہے۔

20 جنوری سے پی آئی اے سیالکوٹ اور بحرین کے درمیان ہفتہ وار 2 پروازیں چلائے گی۔ لاہور اور کویت کے درمیان ہفتہ وار پروازیں 25 جنوری سے شروع ہوں گی جبکہ لاہور سے دمام کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں 22 جنوری سے شروع ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کی جانب سے کینیڈا سے پاکستان آنے والی فلائٹس پر خصوصی رعایت کا اعلان

مزید برآں فیصل آباد سے جدہ اور سیالکوٹ سے دوحہ کے لیے ہفتہ وار پروازیں بالترتیب 20 اور 21 جنوری سے شروع ہوں گی۔ پی آئی اے 25 جنوری سے پشاور اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار پرواز بھی شروع کرے گی۔

نئے روٹس میں پی آئی اے کی حکمت عملی کے تحت بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی: شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی