پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے نئے سال 2025 کی آمد کی خوشی میں کینیڈا سے پاکستان آنے والی پروازوں پر 10 فیصد خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے۔
پی آئی اے کی جانب سے پاکستان آنے والے مسافروں کو سہولت فراہم کے لیے اس رعایت کا مقصد چھٹیوں کے موسم میں پروازوں کو مزید ارزاں بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خسارے کی شکار پی آئی اے کے ملازمین کے لیے اچھی خبر
دریں اثنا قومی ایئر لائن یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی جانب سے پی آئی اے پر سے 4 سالہ پابندی ہٹانے کے حالیہ فیصلے کے بعد آنے والے ہفتوں میں یورپی مقامات کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
یہ پابندی، ابتدائی طور پر سنہ 2020 میںPIA A-320-200 کے حادثے اور قومی ایئر لائن کے 25 فیصد سے زیادہ پائلٹس کے لائسنس ’مشکوک‘ ہونے کے بعد حفاظتی خدشات کے باعث لگائی گئی تھی۔ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے پی آئی اے اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کوششوں کے باوجود، ای اے ایس اے نے اب تک معطلی برقرار رکھی ہے۔
مزید پڑھیے: پاکستانیوں کے لیے خوشخبری: پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں پر عائد پابندی ختم
پی آئی اے کی یورپ میں واپسی اور اس کا موجودہ رعایتی اقدام ائیر لائن کی اپنی ساکھ کو دوبارہ بنانے اور عالمی سطح پر اپنے آپریشنز کو وسعت دینے کی کوششوں کی جانب اشارہ ہے۔