شمالی غزہ میں ہونے والی ایک جھڑپ میں حماس نے اسرائیل کے 4 فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کی تصدیق اسرائیلی فوج نے بھی کی ہے۔
اس حملے میں 6 اسرائیلی فوجی شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی اخبار ’دی ٹائمز آف اسرائیل‘ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شمالی غزہ کے ایک علاقے سے اسرائیلی فوجیوں کے گزرتے وقت سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ میں دھماکا ہوا۔
یہ بھی پڑھیے:پوپ فرانس غزہ میں اسرائیلی مظالم پر ایک بار پھر بول پڑے
اس سے قبل بدھ کے روز شمالی غزہ میں ہونے والے ایک اور دھماکے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
اسرائیلی فوج کی ان تازہ ہلاکتوں کے بعد 7 اکتوبر کے حملے سے اب تک جاری اسرائیل۔فلسطین جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 403 ہوگئی ہے۔