پاکستان میں سہ فریقی سیریز کے میچز ملتان سے لاہور اور کراچی منتقل، فائنل کہاں کھیلا جائے گا؟

اتوار 12 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز ملتان سے لاہور اور کراچی منتقل کر دی ہے، تینوں ٹیموں کے درمیان اب تمام میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں انعقاد کی تیاریوں کے سلسلے میں ملتان اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کے باعث پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کے تمام میچز ملتان سے لاہوراور کراچی منتقل کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی کیلئے بنگلہ دیشی اسکواڈ کا اعلان، کونسا اہم کھلاڑی شامل نہیں؟

پی سی بی کے مطابق تینوں ٹیموں کے درمیان اب یہ میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

قذافی اسٹیڈیم، جو پاکستان کے مشہور کرکٹ اسٹیڈیم میں سے ایک ہے، شائقین اور کھلاڑیوں دونوں کے لیے ماحول بہتر بنانے کے لیے بڑی تزئین وآرائش سے گزررہا ہے۔

35,000 افراد کے بیٹھنے کی نئی گنجائش کے ساتھ، اسٹیڈیم میں زیادہ سے زیادہ آرام دہ ماحول کے لیے انتظامات کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔

480 جدید ایل ای ڈی لائٹس اور 2 بڑی ڈیجیٹل ری پلے اسکرینوں کی تنصیب کے ساتھ نشریات کے معیارکو نمایاں طور پربہتربنایا جائے گا، جو چند روز تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے:آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا دلچسپ انداز میں ٹیم کا اعلان

کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے ایک نیا ہاسپٹلٹی ایریا بھی زیر تعمیر ہے جس کی تکمیل 25 جنوری تک متوقع ہے۔ تزئین و آرائش شدہ اسٹیڈیم اسی مہینے کے آخر تک افتتاح کے لیے تیار ہو جائے گا۔

اسی طرح کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بھی کئی تبدیلیاں لائی گئی ہیں جن میں 350 ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب، یونیورسٹی اینڈ میں اپ گریڈڈ ہاسپٹلٹی سیکشن اور شائقین کے لیے 5 ہزار اضافی نشستیں شامل ہیں۔

اگرچہ لاہوراور کراچی کو نمایاں طور اپ گریڈ کیا گیا ہے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو بھی مستقبل کے ایونٹس کے لیے تیار کیا جارہا ہے، اگرچہ معمولی اپ ڈیٹس کے ساتھ۔ اس میں 10,000 نئی کرسیوں کا اضافہ، مہمان خانوں میں اضافہ اور 2 نئی ڈیجیٹل ری پلے اسکرینیں شامل ہیں۔

ادھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک صارف نے لکھا کہ قذافی اسٹیڈیم سہ فریقی سیریز کے 2 میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی 2 میچوں کی میزبانی کرے گا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیریز کا فائنل اورپاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا لیگ میچ ہفتہ کے روز 8 فروری کو یہاں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا بمقابلہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پیر 10 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ جمعہ 14 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟