وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے کے بے گھر اور مستحق خاندانوں کو مفت پلاٹ دینے کا اعلان

پیر 13 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے بے گھر اور مستحق خاندانوں کو مفت پلاٹ دینے کی اسکیم کا اعلان کردیا ہے۔

کالا شاہ کاکو میں مسکن راوی ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست عوام کی خدمت کے لیے ہے، ملکی ترقی کے ہر منصوبے پر نواز شریف کی مہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ کے لیے 62 ارب روپے کی منظوری دیدی

انہوں نے کہا کہ یہ ہاوسنگ اسکیم کم آمدنی والے افراد کے لیے ہے، ڈھائی ماہ کی مدت میں 100 گھر بن کر تیار ہوگئے ہیں، پنجاب بھر میں ہزاروں گھر اس وقت زیر تعمیر ہیں، حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوشاں ہے،ایک سال کے دوران ایک لاکھ گھر تعمیر کریں گے، 5 سال میں 5 لاکھ خاندانوں کو گھر تعمیر کرکے دیں گے،

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایسے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہے جن کے پاس اپنا گھر اور اپنی چھت نہیں اور نہ ہی ان کے پاس زمین کا ایسا ٹکڑا ہے جس پر وہ اپنا گھر تعمیر کرسکیں، کی سہولت نہیں، جلد ایسے مستحق افراد کے لیے اسکیم کا اعلان کیا جائے گا جس کے تحت ان افراد کو بالکل مفت پلاٹ دیے جائیں گے جس پر وہ اپنے گھر تعمیر کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبا و طالبات کو مزید ای بائیکس دینے کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں کے قریب آبادی والے علاقوں میں جگہوں کی نشاندہی کریں، حکومت مستحق افراد کو ان علاقوں میں 3 مرلے کے پلاٹ بالکل مفت فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام نواز شریف کے ہر مںصوبے پر اعتماد کرتے ہیں اور بڑھ چڑھ کر ہر اسکیم میں درخواستیں جمع کراتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ نواز شریف جو اسکیم لانچ کریں گے وہ مکمل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ہر خواب کو پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں 400 سڑکیں زیرتعمیر ہیں، لوگوں کی سہولت کے لیے 25 الیکٹرک بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں، 500 بسوں کا پہلے ہی آرڈر کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، روٹی کی قیمت 25 سے 13 روپے ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں