بے گناہ شخص کبھی تاریخ نہیں لیتا، کیسز میں تاخیر کرنے میں عمران خان نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، عطا تارڑ

پیر 13 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنے کیسز میں سزا سے بچنے کے لیے تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں، اور ایسا کیسز میں تاخیر کرنے میں انہوں نے پی ایچ ڈی کررکھی ہے۔

اسلام آباد میں طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قصوروار فریق کو کوئی جلدی نہیں ہوتی، عمران خان توشہ خانہ کیسز میں بھی ہر روز طبی عذر پیش کرتے رہے، کیسز میں تاخیر کرنے میں عمران خان نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، بے گناہ بندہ کبھی تاریخ نہیں لیتا اور عذر پیش نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ کیس: فیصلہ ایک بار پھر کیوں مؤخر ہوا؟

ان کہنا تھا کہ بند لفافہ کابینہ میں لے جانے اور منظور کروانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل پاکستان کی تاریخ کا میگا کرپشن کیس ہے جس کے ذریعے پراپرٹی ٹائیکون سے اربوں روے لیے گئے اور انہیں چھپانے کے لیے فراڈ ٹرسٹ بنایا گیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ القادر یونیورسٹی میں کوئی کلاسز نہیں ہورہی نہ کوئی پڑھ رہا ہے، تصویر بنانے کے لیے بچے رکھے ہیں۔ اگر مذکورہ کیس کا میرٹ پر فیصلہ ہوا تو عمران خان کو سزا بھگتنا پڑے گی۔

شہزاد اکبر کے ذریعے پراپرٹی ٹائیکون سے خفیہ ملاقاتیں کروائی گئیں، طلال چوہدری

اس موقع پر سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ شہزاد اکبر کے ذریعے پراپرٹی ٹائیکون سے خفیہ ملاقاتیں کروائی گئیں، اسلامی ٹچ دینا ان کی سیاست کا حصہ ہے۔

ان کہنا تھا کہ ڈیل  اور این آر او کا تاثر یہ خود دے رہے ہیں۔ اب عدالتوں میں گڈ ٹو سی یو والی سہولت نہیں رہی اس لیے کئی بار وکیل تبدیل کیے گئے۔

انہوں نے کہاکہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج ہو یا کل، یہ دو جمع دو کیس ہے، یہ کسی کی ذات کا نہیں پاکستان کا معاملہ ہے، اس پر معافی یا این آر کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ کی رقم کیسے سپریم کورٹ اکاؤنٹ میں پہنچی، سلمان اکرم راجہ نے تفصیلات شیئر کردیں

واضح رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت تیسری بار مؤخر ہوگئی ہے۔ احتساب عدالت کے جج نے فیصلہ سنانے کے لیے 17 جنوری کی نئی تاریخ مقرر کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp