پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ عمران خان ڈٹے ہوئے ہیں، ڈیل نہیں کریں گے۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ 13 جنوری کو پی ٹی آئی کو سابق چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا، اس دن کو ایک سیاہ ترین دن قرار دوں گا، وہ سمجھتے تھے اس سے بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہوجائے گی، لیکن اللہ کی ذات نے انصاف کیا، ان کے ظلم کے باوجود پی ٹی آئی آج ایک سنگل لارجسٹ پارٹی ہے،تمام جمہوریت پسند قوتیں یاد رکھیں گی ایک جماعت کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان مارچ میں رہا ہوجائیں گے، ملک احمد خان بھچر
ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ آج القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ آنا تھا اس کو تاخیر کا شکار کیا گیا ہے، ہم ڈٹے ہوئے ہیں ہم کوئی ڈیل نہیں چاہتے، سمجھ نہیں آتی کہ ٹی وی شو میں اپنے قانون دان بٹھا دیتے ہیں جو کہتے ہیں سادہ سا فیصلہ ہے، مگر ایک ماہ ہوگیا ہے ان سے فیصلہ نہیں ہورہا، بانی پی ٹی آئی ڈٹے ہوئے ہیں، وہ کھڑے ہیں، سزائیں دینی ہیں تودیں، جو مرضی کریں ہم ڈے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سائبیرین پرندے کے شکار پر پاکستان میں پابندی تھی، متحدہ عرب امارت سمیت دیگر ممالک ہمارے دوست ہیں، وزیراعلی نے ڈیڑھ پیسہ فی مرلہ پر 3 لاکھ مرلے لیزپر دیے ہیں، کوئی اس زمین کو جسٹیفائی کرے کس لیے دے رہے ہیں،کیا ووٹوں سے منتخب ہوکر اس طرح کے کام کیے جاتے ہیں اس کا جواب دینا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں فلور ملز کو بینکوں سے قرض لیکر گندم خریداری پر مجبور کیا جارہا ہے، احمد خان بھچر
ملک احمد خان بھچر کہا کہ نے سوشل میڈیا پر دھی رانی پراجیکٹ شروع کیا، کہتے ہیں لاکھ روپے دیں گے، لاہور کے پوش ایریا میں اس کے بینرز لگائے ہوئے ہیں، بتائیں پوش ایریا میں کس کی بچی ہے جس کی ایک لاکھ میں شادی ہوگی۔