شمالی غزہ میں ہونے والی ایک جھڑپ میں اسرائیل کے 5 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شمالی غزہ میں ہونے والی اس جھڑپ میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک جب کہ 11 زخمی ہوگئے جن میں 8 کی حالت تشویش ناک ہے۔
ان تازہ ہلاکتوں کے بعد 7 اکتوبر 2023 سے جاری حماس اسرائیل جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 407 تک پہنچ گئی ہے۔
اتوار کے روز ایک جھڑپ میں بھی حماس نے اسرائیل کے 4 فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کی تصدیق اسرائیلی فوج نے بھی کی۔
یہ بھی پڑھیے:پوپ فرانس غزہ میں اسرائیلی مظالم پر ایک بار پھر بول پڑے
دوسری طرف قطر میں امریکا کی ثالثی میں غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں بھی جاری ہیں اور امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے الوداعی خارجہ پالیسی خطاب میں کہا ہے کہ ہم معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
تاہم جنگ بندی کی کوششوں کے دوران بھی غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری ہے۔ حماس کے ترجمان محمود بصل نے کہا ہے کہ پیر کے دن فلسطین میں اسرائیل کی فضائی بمباری جاری رہی جس سے کم از کم 50 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔














