سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملکی فیصلے چاہے وہ تحریک انصاف کے حق میں ہوں یا خلاف، پاکستان میں ہونے چاہییں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی والوں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے، اس میں اختلافات ہونا بڑی بات نہیں، اسد عمر
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے جس میں کوئی 2 رائے نہیں کہ امریکا میں ہونے والے فیصلے پاکستان پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
پاکستان کے فیصلے پاکستان کے اندر ہی ہونے چاہئیں، چاہے وہ تحریک انصاف کے حق میں ہوں یا خلاف، اسد عمر#publicnews #publicupdate #publicvideo #imrankhan #pti @Asad_Umar pic.twitter.com/ojQtNRTIYQ
— Public News (@PublicNews_Com) January 14, 2025
اسد عمر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بڑے واضح الفاظ میں کہہ چکے ہیں وہ امریکا کی طرف نہیں دیکھ رہے، کیونکہ فیصلے ہمیں کرنا ہیں اور پاکستان کے فیصلے پاکستان میں کرنے چاہییں۔
’چاہے تحریک انصاف کے حق میں ہوں یا خلاف ہوں، یا کسی اور کے خلاف ہوں، فیصلے ملک سے باہر نہیں ملک کے اندر ہونا چاہییں۔‘
مزید پڑھیں: میثاق جمہوریت پر عمران خان کو مطمئن کرنا ہوگا پھر وہ بڑے فیصلے کرسکتے ہیں، اسد عمر
اگر عمران خان کہیں تو سیاست میں واپس آجائیں گے؟ اس سوال پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ سیاست میں تو انہیں نہیں آنا لیکن جیسے وہ ہمیشہ لوگوں سے کہتے ہیں کہ خدمت بتائیں کیا خدمت کرسکتے ہیں۔
قبل ازیں لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اسد عمر کی 3 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی۔