کبھی کبھی فیصلہ آنے میں دیر ہو جاتی ہے، بیرسٹر گوہر

منگل 14 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان آگ لگانے نہیں بلکہ عوام کو حقوق اور عدلیہ کو آزادی دینے باہر آئیں گے۔

اسلام جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی فیصلے کے اعلان میں تاخیر ہوجاتی ہے، عدالت نے فیصلہ دینا ہی تھا تو کچھ انتظار کرلیتی، فیصلے کا تعلق مذاکرات سے نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مینڈیٹ کےحوالے سے ہم اپنے موقف پرقائم ہیں اور ہماری درخواستیں زیر التوا ہیں۔  4ماہ کے اندر مینڈیٹ پر فیصلہ ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے:القادر ٹرسٹ کیس فیصلے میں تاخیری حربے عمران خان کی بیگناہی کا ثبوت ہے، بیرسٹر سیف

حکومت سے جاری مذاکرات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مذاکرات ٹیبل پر ہونے چاہئیں اور اختلافات جلد ختم ہونے چاہئیں۔ مذاکرات ملک میں سیاسی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہیں۔

مذاکرات کی تیسری نشست کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 16 جنوری کو مذاکرات کی اگلی نشست ہوگی، کارکنان کی رہائی اور کمیشن کا قیام مذاکرات میں ہمارے 2 مطالبات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ میں ڈیل نہیں کروں گا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp