انڈین اسٹار پیسر جسپریت بمراہ کو دسمبر 2024 کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق، پلیئر آف دی منتھ کی دوڑ میں جسپریت بمراہ نے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور جنوبی افریقہ کے ڈین پیٹرسن کو پچھاڑ دیا ہے، انہیں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں غیرمعمولی کارکردگی پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ نامزدگیوں کا اعلان، کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں
جسپریت بمراہ نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں گزشتہ ماہ کھیلے گئے 3 ٹیسٹ میچز میں 14.22 کی اوسط سے 22 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سیریز میں جسپریت بمراہ بھارت کی جانب سے واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا۔
Player of the Series 🏅
Jasprit Bumrah – a notch above the rest in the #AUSvIND series 🙌
More ➡️ https://t.co/wXHhtLNeEI#WTC25 pic.twitter.com/UYdH9tafUb
— ICC (@ICC) January 5, 2025
اس سیریز میں جسپریت بمراہ کو 20 سے کم اوسط کے ساتھ 200 وکٹیں حاصل کرنے والے کرکٹ کی تاریخ کا پہلا بولر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان، بھارتی میڈیا
واضح رہے کہ رواں ماہ آئی سی سی کی جانب سے دسمبر 2024 کے لیے پلیئر آف دی منتھ نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ پلیئر آف دی منتھ کے لیے مردوں اور خواتین کی کیٹیگریز میں 3، 3 ناموں کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں پاکستان کا کوئی کرکٹر شامل نہیں تھا۔