وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کے سینیٹ میں خطاب کے دوران پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے ’اووو‘ ’اووو‘ کی آواز میں احتجاج کیا، اور پھر ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔
چیئرمین سینیٹ سیّد یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔
یہ بھی پڑھیں قومی اسمبلی: پاکستان تحریک انصاف کا ’اووو‘ کی آواز میں احتجاج، ایوان سے واک آؤٹ
بعد ازاں جب وفاقی وزیر احسن اقبال نے اپنی تقریر شروع کی تو پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اپنی نشتوں پر کھڑے ہوگئے اور ’اوو‘ ’اووو‘ کی آواز میں احتجاج کیا۔
اپوزیشن کے اس رویے پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ اپوزیشن کا رویہ قابل مذمت اور قابل افسوس ہے، ملکی معیشت کے لیے گیدڑ کا لفظ استعمال کیا گیا اسے حذف کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ جب اپوزیشن کے ارکان بول رہے ہوتے ہیں تو حکومتی بینچ خاموشی سے سنتے ہیں، لیکن ہماری بات کو غور سے نہیں سنا جاتا۔
یہ بھی پڑھیں سینیٹ اجلاس، آئینی ترمیمی بحث کے دوران کالے ناگ کا تذکرہ کیوں؟
واضح رہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد گرفتار ہونے والے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود کوٹ لکھپت جیل کی انتظامہ نے عملدرآمد سے انکار کردیا ہے، جس پر تحریک انصاف سراپا احتجاج ہے۔