’حادثات میں اضافہ ہوگا‘ مریم نواز کی جانب سے بائیکرز کی الگ لین بنانے پر صارفین کے تبصرے

بدھ 15 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں ٹریفک کی روانی کو بہتر اور موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے جس کی ویڈیو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیروز پور روڈ لاہور پر بائیکرز کی الگ لین بنائی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس پراجیکٹ کے حوالے سے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر لکھا کہ فیروز پور روڈ لاہور پر بائیکرز کی الگ لائن بنائی جا رہی ہے اور تمام اضلاع کی اہم سڑکوں پر بھی بائیکرز کی الگ لین ہوگی تاکہ حادثات کو روکا جا سکے اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انشاء اللہ

سوشل میڈیا پرصارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ کوئی مریم نواز کے اس اقدام کو سراہتا ہوا نظر آیا تو کسی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سڑک پر پینٹ کیوں کیا جا رہا ہے، اس سے حادثات میں اضافہ ہو گا۔ ایک صارف نے مریم نواز کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب بائیکرز کو کون سجھائے گا کہ انہوں نے اسی لین میں رہنا ہے۔

امجد حفیظ لکھتے ہیں کہ لاہور میں بائیکرز کے لیے بنائے گئے راستوں کی موجودگی میں اب دفتر جانے کے لیے سائیکل کا استعمال کرنے کا وقت آ چکا ہے۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ یہ راستے سائیکل کے لیے موزوں ہیں کیونکہ سائیکل کی رفتار کم ہوتی ہے اور دوسرا موٹر سائیکل کے لیے یہ سڑک عملی نہیں ہوگی کیونکہ آپ کو بار بار سڑک کے دائیں حصے میں جانا پڑے گا تاکہ یو ٹرن آسانی سے لیا جا سکے۔

گمنام نامی صارف نے لکھا کہ وہ سیاسی طور پر ن لیگ کے ناقد ہیں لیکن مریم نواز نے یہ کام بہت اچھا کیا ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ سڑک کو پینٹ کیوں کیا جا رہا ہے اس سے کِک بیک ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ کام تو اچھا کیا جا رہا ہے لیکن اگر بغیر پینٹ کے صرف روڈ کو الگ کیا جائے تو۔

اعجاز ندیم نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ یہ صرف پیسوں کا ضیاع ہے۔ اس تنگ سڑک کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہوگا اور یہ رنگ کی ہوئی سڑک بارش میں کہیں زیادہ پھسلنے والی ہوگی۔

کئی صارفین کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے اس اقدام سے ٹریفک حادثات میں کافی کمی آئے گی جبکہ چند صارفین نے کہا کہ ان کے علاقوں میں بھی ایسی ہی موٹر سائیکل لین بنائی جائے تاکہ حادثات کی شرح میں کمی آ سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے