عمران خان سیاسی قیدی، امید ہے جلد کوئی خوشخبری سامنے آئےگی، بیرسٹر گوہر

بدھ 15 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی قیدی ہیں ان کو رہائی ملنی چاہیے، حکومت سے مذاکرات کے تیسرے سیشن میں اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت پی ٹی آئی مذاکرات خوش آئند، ایک دوسرے کا وجود تسلیم کرنا ہوگا، انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت اگر نیک نیتی اور سنجیدگی دکھائے تو بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ملک میں جمہوریت اور سیاسی استحکام کے لیے سیاسی قیدیوں کو رہائی ملنا ضروری ہے، امید ہے جلد مذاکرات کا عمل مکمل ہوگا اور کوئی خوشخبری سامنے آئےگی۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عمران خان کے خلاف بنائے گئے تمام کیسز جعلی ہیں، وہ سیاسی قیدی ہیں اسی لیے ضروری ہے کہ انہیں رہا کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے 26 نومبر کے احتجاج میں اپنے 12 شہدا اور 49 زخمیوں کا ذکر کیا، تاہم زخمیوں میں سے بھی دو افراد کی موت واقع ہوچکی ہے، اس کا ڈیٹا بھی عدالت میں جمع کرائیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل 16 جنوری کو دن ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں حکومت پی ٹی آئی مذاکرات: عمران خان نے نئی شرط عائد کردی

حکومت کی جانب سے تحریک انصاف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

جی ڈی پی 3 فیصد بڑھتی ہے مگر سیلاب 9 فیصد نقصان کرتا ہے، سیاست اس پر ہونی چاہیے، مصدق ملک

ایم کیو ایم کی خاتون رکن کہکشاں خان کو امریکا میں 8 سال قید کی سزا، جرم کیا تھا؟

شیخ حسینہ کی سزائے موت کے فیصلے پر کوئی بدامنی نہیں ہوئی، بنگلہ دیشی مشیر داخلہ کا دعویٰ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ