خیبر پختونخوا: آن لائن ڈومیسائل کا حصول عذاب کیوں بن گیا؟

پیر 20 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا حکومت نے عوام کو سہولت دینے کے دعوے کے ساتھ  گزشتہ سال جنوری میں آن لائن ڈومیسائل کا اجرا کیا تھا، لیکن یہ نظام اب عوام کے لیے مزید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔ قانون کے مطابق، ڈومیسائل 10 دنوں کے اندر جاری کرنا چاہیے، لیکن اب اس کے حصول میں مہینوں لگ جاتے ہیں۔

ڈومیسائل برانچ میں تعینات جونیئر کلرک احسن علی نے وی نیوز کو بتایا کہ سسٹم میں مسائل اور متعلقہ اہلکاروں کی مصروفیت سے اس عمل میں تاخیر ہوتی ہے۔

رائٹ ٹو پبلک سروس کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سہیل احمد نے وی نیوز کو بتایا کہ حکومت کی طرف سے عوام کو نوٹیفائیڈ سروسز فراہم کرنے میں اگر کوئی ادارہ غفلت کا مظاہرہ کرتا ہے تو اس کی شکایات رائٹ ٹو پبلک سروس کے آفس میں درج کروائی جا سکتی ہے۔

ڈومیسائل تعلیمی اداروں میں داخلوں اور ملازمت کے حصول کے لیے ایک لازمی دستاویز ہے جس کا حصول بروقت یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

’بفہ پکھل‘ کے رہائشی بشیر احمد اور مانسہرہ کی رہائشی نبیلہ بی بی ڈومیسائل کے حصول میں مشکلات کے حوالے سے کیا کہتی ہیں؟ جانیے اس رپورٹ میں ۔۔۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

’امریکا ایسا طیارہ نہیں بنا سکتا تھا‘، ٹرمپ کا قطر سے ملنے والے لگژری جیٹ پر حیرت کا اظہار

رسجا کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب، کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

پیدل خاتون اور اسٹرولر کو ٹکر، سابق ایئر چیف کو عدالت نے سخت سزا سنا دی

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

بھارت نے اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ