کراچی: بچے کا اغوا کے بعد قتل، زیادتی کی تصدیق

پیر 20 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نارتھ کراچی میں ایک بچے صارم کے اغوا کے بعد قتل کیس کی  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں اس سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔

سینیئر سپرنٹینڈینٹ پولیس انیل حیدر کے مطابق صارم کی گردن کی ہڈی ٹوٹی پائی گئی اورگلا دبا کرقتل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: 11 روز سے لاپتا 8 سالہ بچے کی لاش کہاں سے ملی؟

یاد رہے کہ نارتھ کراچی سے لاپتا ہونے والے صارم کی لاش 18 جنوری کو پانی کی ٹینکی سے ملی تھی۔

شک کی بنیاد پر بچے کے قریبی رشتے دار کو حراست میں لے کر اس کا ڈی این اے بھی کرایا جارہا ہے۔

پولیس سرجن کے مطابق بچے کے جسم پر مختلف زخموں کے نشانات بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp