کیا اداکاری کرنے والے اے آئی بوٹس کو آسکر ایوارڈ مل سکے گا؟ اکیڈمی نے وضاحت جاری کردی

ہفتہ 2 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے استعمال پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اے آئی کے ذریعے تخلیق کیے گئے اداکار یا کردار آسکر ایوارڈ کے اہل نہیں ہوں گے۔

نئے قواعد کے مطابق فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز کے لیے صرف وہی اداکار اہل ہوں گے جو حقیقی، زندہ انسان ہوں اور جن کی کارکردگی ان کی رضامندی کے ساتھ اسکرین پر پیش کی گئی ہو۔ اسی طرح اسکرین پلے بھی صرف وہی قابلِ قبول ہوگا جو کسی انسان نے تحریر کیا ہو، نہ کہ کسی چیٹ بوٹ یا مصنوعی ذہانت نے۔

یہ بھی پڑھیے: عدالتوں میں اے آئی کے استعمال کی منظوری، سپریم کورٹ نے قومی گائیڈ لائنز جاری کر دیں

اکیڈمی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اداکاری کے زمرے میں صرف وہی کردار قابلِ غور ہوں گے جو فلم کی قانونی کریڈٹ لسٹ میں درج ہوں اور واضح طور پر انسانی اداکاروں نے اپنی رضامندی کے ساتھ ادا کیے ہوں۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں مرحوم اداکار ویل کلمر کا ایک اے آئی ورژن پیش کیا گیا، جو ان کی وفات کے ایک سال بعد نمائش کے لیے لایا گیا تھا۔ اس ڈیجیٹل ورژن نے ایک نئی فلم کے ٹریلر میں کردار ادا کیا، جس میں وہ نوجوان شکل میں نظر آئے۔

رپورٹس کے مطابق اس پروجیکٹ میں اداکار کے اہل خانہ کی مکمل رضامندی شامل تھی، جنہوں نے ان کی ویڈیو آرکائیوز تک رسائی فراہم کی تاکہ مختلف عمروں میں ان کی ڈیجیٹل تخلیق ممکن بنائی جا سکے۔

فلمی حلقوں میں اس فیصلے کو اے آئی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو محدود کرنے اور انسانی تخلیقی صلاحیتوں کو تحفظ دینے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہریوں کے دل کھول کر عطیات نے کراچی کے کتاب گھر کو بند ہونے سے بچا لیا

امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

افغانستان میں طالبان دور: سیکیورٹی، معیشت اور انسانی بحران کی سنگین صورتحال

برطانیہ میں امریکی شہریوں کو شدید خطرہ لاحق، امریکی سفارتخانے کا سیکیورٹی الرٹ جاری

علی الزیدی کو عراق کا وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کی مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری