بلیواسکائی اور دیگر سوشل میڈیا ایپس ٹک ٹاک صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کے لیے کوشاں

پیر 20 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلیواسکائی اور دیگر سوشل میڈیا ایپس ٹک ٹاک صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کے لیے کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک نے ٹرمپ کے وعدے پر امریکی صارفین کے لیے سروس بحال کردی

چونکہ امریکا میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کا مستقبل غیر یقینی ہے، اس لیے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ان لاکھوں صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے نئی خصوصیات متعارف کروا رہے ہیں، خاص کر بلیو اسکائی،ایکس اور میٹا ٹک ٹاک صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے کے لیے نئے نئے فیچرز لانچ کررہے ہیں، ان فیچرز میں ایک اہم فیچر ویڈیو ایڈیٹنگ فیچز ہے۔

بلیواسکائی کی مختصر ویڈیو

اتوار کے سوشل میڈیا ایپ بلیواسکائی نے مختصر ویڈیوز کے نئے فیچر کی نقاب کشائی کی، اس فیچر میں ٹرینڈنگ ویڈیوز کا سیکشن بھی شامل ہے۔ بلیو اسکائی صارفین اب ٹک ٹاک جیسی ایپس کے انٹرفیس کی نقل کرتے ہوئے اضافی ویڈیوز دیکھنے کے لیے اوپر سوائپ کر سکتے ہیں، مزید برآں بلیواسکائی صارفین فیڈ کو اپنی ہوم اسکرین پر پن کرسکتے ہیں یا اسے اپنی فیڈز کی فہرست میں شامل کرسکتے ہیں۔

نئے فیچر کے مطابق بلیو اسکائی پر اگر آپ کسی بھی عمودی ویڈیو پر ٹیپ کرتے ہیں تو آپ فیڈ کے نیچے جانے کے لیے اسکرولنگ جاری رکھ سکتے ہیں، جو کہ ایکس کی طرح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک پر ون بائٹ چیلنج نے لبنانی طالبعلم کی جان لے لی

بلیواسکائی نے اپنی ایک پوسٹ میں کہا ’ہمیں بھی ویڈیو ایکشن میں شامل ہونا پڑا، بلیواسکائی کو اپنی مرضی کے مطابق کرنا آپ کا ہے۔‘

 کمپنی نے اتھارائیزڈ ٹرانسپورٹ پروٹوکول(اے ٹی) کا استعمال کرتے ہوئے ٹک ٹاک کے متبادل ڈویلپرز پر بھی کام شروع کررکھا ہے، ٹک بلیو، اسکائی لائٹ ڈاٹ سوشل، بلیواسکرین اور بلیواز(blueise) ٹیسٹنگ مرحلے میں ہیں۔

ایکس اور میٹا فالو سوٹ

دریں اثنا، ایکس  (سابقہ ​​ٹویٹر) نے امریکا میں عمودی ویڈیوز کے لیے ایک نیا فیچر شروع کیا ہے، یہ خصوصیت صارفین کو ٹرینڈنگ ویڈیو مواد کو دریافت کرنے کی اجازت دیتی ہے، ویڈیو کی دریافت کے لیے ٹک ٹاک کے نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی حکام نے ٹک ٹاک ایلون مسک کو فروخت کرنے پر غور شروع کردیا لیکن کیوں؟

 دوسری جانب میٹا نے ایک نئی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ جسے ایڈیٹس کہتے ہیں۔ یہ ایپ کیپ کٹ کی طرز پر  ویڈیو ایڈیٹس ایپ ہوگی، جس میں ایڈیٹنگ کی جدید خصوصیات شامل ہیں، یہ ایپ ابھی ٹیسٹنگ فیز میں ہے، توقع ہے کہ یہ فیچر میٹا کی جانب سے مارچ میں تمام صارفین کے لیے لانچ کردیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp