پاکستانی معروف گلوکار عاطف اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی شادی سے قبل حج پر نیمل خاور کو ان کے موبائل سے میسج کیا کرتے تھے کیونکہ حمزہ کے پاس فون نہیں تھا۔
سوشل میڈیا پر گلوکار عاطف اسلم، اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں تینوں اداکاروں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکار عاطف اسلم کی ہسپانوی سیاح کے ساتھ وائرل ویڈیو میں کیا ہے؟
عاطف اسلم نے بتایا کہ حمزہ علی عباسی ان کے حاجی بھائی ہیں کیونکہ انہوں نے حج ایک ساتھ کیا ہے اور تب نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی کی شادی نہیں ہوئی تھی۔
View this post on Instagram
گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ انہیں یاد ہے حمزہ علی عباسی کے پاس اس وقت فون نہیں تھا تو حمزہ نے بتایا کہ ان کے نمبر پر نیمل کا میسج آئے گا، نیمل نے میسج کیا تو حمزہ میرا موبائل لے کر بیٹھ گئے اور یہ دونوں باتیں کرتے رہے۔ عاطف اسلم نے کہا کہ دونوں کی باتیں چل رہی تھیں کہ شادی کب ہورہی ہے اور نیمل نے حمزہ سے کہا کہ بال مت کٹوانا۔
یہ بھی پڑھیں: حمزہ علی عباسی کی وہ خوبی جس نے نیمل کو شادی پر آمادہ کرلیا
ویڈیو میں حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ عاطف اسلم نے حج کے دوران ان کی بہت مدد کی ہے، حمزہ کے مطابق ان کے پاس صابن، برش اور چپل بھی نہیں تھی جو عاطف اسلم نے انہیں دی تھی اور انہوں نے گلوکار کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یاد رہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نیمل خاور سے 2019ء میں شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا مصطفیٰ ہے۔