دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کی لاش افغان حکام کے حوالے

منگل 21 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی سرحدی حدود کے اندر دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کی لاش افغان حکام کے حوالے کردی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 11 جنوری 2025 کو بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری مارا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پشین اور ژوب میں آپریشن، 2 خوارجی ہلاک 5 گرفتار: آئی ایس پی آر

دہشت گرد کی شناخت محمد خان احمد خیل ولد حاجی قاسم داوران خان کے طور پر ہوئی ہے جو کہ گاؤں بلورائی، ضلع وازخوہ، صوبہ پکتیکا، افغانستان، کا رہائشی تھا۔

افغان شہری کی لاش کو ضروری طریقہ کار کے بعد 20 جنوری کو عبوری افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا مستونگ میں خفیہ آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق اس طرح کے واقعات پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہیں۔

’توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے انکار کرے گی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر نئے فضائی حملے، جنگ کا دائرہ مصر تک پھیل گیا

بھارت: طلبا احتجاج، گرفتار کم عمر افراد کی رہائی کا حکم، سوشل میڈیا نگرانی پر بھی تنازع

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں نمایاں بہتری آرہی ہے، صحافی نگار دل نہار

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین