’عمر ایوب اپنے دادا کے نقش قدم پر چل رہے ہیں‘، آئین پاکستان کی کتاب پٹخنے پر پی ٹی آئی رہنما پر تنقید

منگل 21 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں شرکت کے دوران ایوان میں شدید ہنگامہ دیکھنے کو آیا۔ اپوزیشن اور حکومت کے اراکین نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ جہاں اپوزیشن نے احتجاجاً ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں پھینک دیں وہیں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے آئین پاکستان کی کتاب کو میز پر پٹخنا شروع کر دیا۔

 عمر ایوب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ان پر خوب تنقید کی گئی۔  ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں ہے عمر ایوب کے دادا نے بھی آئین پاکستان کی ایسے ہی توہین کی تھی جس کے بعد پاکستان واپس کبھی سنبھل نہیں سکا۔

عدیل نامی صارف نے لکھا کہ عمر ایوب اپنے دادا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آئینِ پاکستان کو پٹخ پٹخ کر دلی جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن نامی ایک پیج کی جانب سے کہا گیا کہ کیا یہ محض سیاست کا حصہ ہے یا آئین کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش؟ عمر ایوب کے دادا بھی آئین کی توہین کرتے رہے ہیں، انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ ایک نسل در نسل روایت بن چکی ہے۔

سمرین یوسف نے لکھا کہ اگر یہ حکومت میں ہوں تو سب ٹھیک ہے اگر نہ ہوں تو فسادی بنے رہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp