رنگارنگ اسکردو فیسٹول، شدید سردی بھی شائقین کو شرکت سے نہ روک سکی

بدھ 22 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسکردو میں سرمائی فیسٹول کا آغاز ہوگیا جس میں شرکت کے لیے شدید سردی میں بھی سیاحوں سمیت مقامی لوگوں کی بڑی تعداد آئس ہاکی گراؤنڈ میں پہنچ گئی۔

فیسٹول میں آئس ہاکی کے مقابلے ہوئے جبکہ مقامی لوگوں نے لوکل دھنوں پر رقص کیا۔ افتتاحی روزآئس ہاکی کے 2 مقابلے ہوئے۔ پہلے مقابلے میں اسکردو نے شگر کو ایک گول سے ہرایا جبکہ دوسرے میں اسکردو اے نے کھرمنگ کو 4 گول سے شکست دی۔

فیسٹول میں کھیلوں کے علاوہ مقامی کھانوں اور ثقافتی ملبوسات کی نمائش بھی کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کو موسیقی کی دھنوں میں پنڈال تک لایا گیا جبکہ فانوس اور موسیقی سے تقریب کا اختتام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیلاش مذہبی تہوار چاؤموس، جہاں نئے سال کی پیش گوئی لومڑی کرتی ہے

فروزن فیری ٹیل ونٹر فیسٹول میں چھوٹے بچے بچیوں کے آئس اسیکٹنگ کے مقابلے ہوئے۔ بلتستان کے تمام اضلاع کی آئس ہاکی ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوئے۔

فیسٹول میں مختلف مقامی کھانوں پراپو، ٹرو بلے، مارذن اور دیگر کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے۔ علاوہ ازیں بلتی ثقافتی ملبوسات کی نمائش بھی کی گئی۔ فروزن فیری ٹیل ونٹر فیسٹول میوزک نائٹ میں بلتی لوک گیتوں پر مقامی فنکاروں نے تلوار رقص بھی پیش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp