قومی اسمبلی میں حیاتیاتی اور زہریلے ہتھیاروں کیخلاف بل منظور، ملوث افراد کو کیا سزا ہوگی؟

جمعرات 23 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی نے حیاتیاتی اور زہریلے ہتھیاروں کے خلاف بل منظور کرلیا ہے۔

قومی اسمبلی سے منظورشدہ قانون کے مطابق، پاکستان میں بایولوجیکل ہتھیاروں پر مکمل پابندی ہوگی، بایولوجیکل ویپن استعمال کرنے پر سزائے موت، عمر قید اور ایک کروڑ جرمانہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹ ججوں کو موصول مشکوک خط سے ملنے والا اینتھراکس پاؤڈر کیا ہے؟

قانون کے تحت، بایولوجیکل ہتھیار کی تیاری کے لیے براہ راست یا بالواسطہ تکنیکی، مالی، لاجسٹک یا کوئی دوسری مدد فراہم کرنے پر 25 سال قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔ بایو لوجیکل ہتھیاروں کے پاکستان یا پاکستان سے باہر استعمال پر پابندی ہوگی اور ان ہتھیاروں کو استعمال کرنے پر سزائے موت یا عمر قید ہوگی۔

قومی اسمبلی سے منظور کیے گئے قانون میں کہا گیا ہے کہ بایولوجیکل مواد یا ٹیکنالوجی کی ترسیل کی درآمد متعلقہ وزارت کنٹرول کرنے کی مجاز ہوگی، حیاتیاتی نباتات کے ذریعے، بیکٹریا، وائرس یا کسی بھی قسم کے انفیکشنز کی مدد سے بایولوجیکل ہتھیار کی تیاری پر 10 سے 25 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانہ ہوگا

6790e28c4fab8_291 by Syed Awad

منظور کیے گئے قانون کے مطابق، ممنوعہ مقاصد کے لیے بایولوجیکل ہتھیار تیار یا ڈیزائن کرنے، پیداوار اور ذخیرہ کرنے پر پابندی ہوگی جبکہ بایولوجیکل ہتھیاروں کی نقل و حمل، درآمد، برآمد، فروخت اور منتقلی پر بھی پابندی ہوگی۔

قانون کے مطابق، بائیولوجیکل ہتھیاروں سے متعلق تمام مواد، سازوسامان، ٹیکنالوجی کے علاوہ مجرم کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد وفاقی حکومت ضبط کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ’بھارت کی کوئی بھی ٹیکنالوجی پاکستان کے میزائلز کو ناکام نہیں بنا سکتی‘

 منظور کردہ قانون کے مطابق، وفاقی حکومت کے ذریعے انجام پانے والے یا مجاز کردہ کسی پروگرام یا سرگرمی کو ممنوع قرار نہیں دیا جائے گا، مرکزی اتھارٹی کو پرامن مقاصد کے لیے بیکٹیریولوجیکل ایجنٹوں اور زہریلے مادوں کے استعمال کے لیے آلات، مواد، سائنسی اور تکنیکی معلومات کے ممکنہ تبادلے میں سہولت فراہم کرنے اور اس میں حصہ لینے کا حق حاصل ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سام سنگ نے امریکا میں ملازمین کی چھانٹی کردی، نیو جرسی اور ٹیکساس کے دفاتر متاثر

نورین نیازی کے بیان پر عوام میں غم و غصہ، سیاست کی خاطر ریاست کی بے توقیری قابل قبول نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

نورین نیازی کے ریمارکس پاکستان مخالف، ملکی استحکام کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائےگی، وفاقی وزرا

سابق ارکانِ پارلیمنٹ کے بچوں کو بلیو پاسپورٹ دینے کے بل پر تنقید، طلال چوہدری کی وضاحت

سعودی وژن 2030 کے تحت پاکستانی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کا نیا راستہ، اہم تجارتی معاہدے کرلیے گئے

ویڈیو

اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن کی ایران پر شدید بمباری، تہران کا انتقام کا اعلان، خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

کالم / تجزیہ

ایک اور تحریک وکلا: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ