امریکا جانا مشکل :امیگریشن پالیسی سخت کرنے کا بل کانگریس میں پیش

منگل 18 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی امیگریشن پالیسی میں مزید سختیاں کئے جانے کا امکان ہے۔ قانون سازی سے متعلق بل ہاؤس آف ریپبلیکنز کی جانب سے کانگریس میں پیش کر دیا گیا ہے۔

  پیر کے روز پیش کئے جانے والے 137 صفحات پر مشتمل مجوزہ بل پر ہاؤس آف جوڈیشری کمیٹی بدھ کو نظر ثانی کرے گی۔

مجوزہ بل کی منظوری کے بعد غیر قانونی طور پر امریکا پہنچنے والے افراد کی مشکلات بھی مزید بڑھیں گی۔ پہلے سے زیرحراست افراد کی قید میں بھی اضافہ ہو سکتا  ہے۔ 137 صفحات پر مشتمل نئی قانون سازی بظاہر تو میکسیکو کی سرحد پرغیر قانونی نقل مکانی کو روکنا ہے مگر مشکلات کئی افراد کی بڑھیں گی۔

 ریپبلیکنز کے مجوزہ بل کا مقصد بارڈر پالیسی کو بہتر بنانا، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور غیر قانونی طریقوں سے آنے والے افراد کو روکنا ہے۔ بل کی منظوری کے بعد قانونی دستاویزات مکمل نہ رکھنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاون بھی تیز ہو گا۔

ہاؤس آف ریپبلیکنز کی جانب سے بنائے گئے بل پر جوڈیشری کمیٹی بدھ کو  نظر ثانی کرے گی۔ ریبلیکنز کا کہنا ہے کہ بارڈر پالیسی کو بہتر بنانے کا مقصد انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور ملک کے اندر غیر قانونی طریقوں سے آنے والے لوگوں کو محدود کرنا ہے۔

تجویز کردہ بل میں ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سربراہ کو سیکیورٹی کے پیش نظر کسی بھی غیر ملکی شہری کو امریکا میں داخلے سے روکنے کا بھی اختیار ہو گا۔

نئی عدلیہ کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ نظر ثانی کے بعد بل کو دو ہفتوں کے اندر ووٹنگ کے لیے کانگریس میں پیش کیا جائے، جس پر ریپبلیکنز نے اپریل کے بعد ووٹنگ کے لیے پیش کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی۔

ریپبلکنز یہ بھی چاہتے ہیں کہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے بنائے گئے پیرول کے قانون کو ختم کیا جائے اور کسی بھی شخص کو عارضی طور پر ملک میں رہنے اور کام کرنے کی اجازت نہ دی جائے جب تک کہ وہ اس چیز کا اہل نہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب