’شکر ہےمذاق رات ختم ہوئے‘، عمران خان کے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

جمعرات 23 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہمارے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں دکھائی لہٰذا آج کے بعد کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر سوشل میڈیا صارفین بھی مختلف تبصرے کر رہے ہیں، سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے بھی عمران خان کو یہ بات سمجھ آ گئی کہ حکومت صرف لالی پوپ دے رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے بہت اچھا فیصلہ کیا کہ اگر آج حکومت کمیشن نہیں بناتی تو مذاکرات ختم۔

احمد منصور نے لکھا کہ وہ سیاسی مذاکرات جو شروع ہی ناکام ہونے کے لیے تھے انہیں عمران خان نے آج ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وقار ستی کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کا مذاکرات سے راہ فرار اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کے پاس اپنے مطالبات کے حق میں کوئی ٹھوس شواہد نہیں تھے بلکہ اصل مقصد صرف عمران خان کے لیے این آر او لینا تھا۔

چوہدری شہزاد گل نے کہا کہ بانی چئیرمین عمران خان نے مذاکرات کال آف کر دیے اب مزید مذاکرات نہیں ہوں گے، انہوں نے سوال کیا کہ آگے کیا ہو گا؟

ڈاکٹر سیدہ صدف نے کہا کہ اختیار ولی خان کے ایک تھپڑ نے پی ٹی آئی کو مذاکرات سے انکاری کردیا۔

ایک ایکس صارف نے کہا کہ شکر ہے یہ ’مذاق رات‘ ختم ہوئے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے، اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ عمران خان ایک بار پھر سے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 5 روپے 44پیسے اور ڈیزل 31 روپے 5پیسے مہنگا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی آزاد کشمیر انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق خبر جعلی قرار دے دی

غیر ارادی غلطی یا سوچی سمجھی سیاست؟، مولانا فضل الرحمان کو بیان واپس لینا چاہیے، رانا ثنا اللہ

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات ملتوی ہونے کی خبر جعلی قرار دے دی

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، بی وائی ڈی کی نیو انرجی گاڑیوں کی سب سے بڑی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

ویڈیو

کرکٹ کا سنہری باب بند، پاکستان کیخلاف 365 رنز بنانے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون