سیف علی خان پر حملہ نہیں ہوا، وہ ناٹک کررہے ہیں، بی جے پی رہنما

جمعہ 24 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے وزیرِ پورٹ نتیش رانے نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ہونے والے حملے کے بارے میں شک و شبہہ کا اظہار کر دیا۔

بھارتی وزیر نے سیف علی خان کے بارے میں شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں چاقو مارا گیا تھا یا وہ ایکٹنگ کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بنگلہ دیشی سڑکوں پر ملتے تھے، اب وہ گھروں میں داخل ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شاید بنگلہ دیشی حملہ آور نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی ہو، یہ اچھی بات ہے کوڑا کرکٹ اٹھانا چاہیے۔  بھارتی وزیر نے اپوزیشن رہنماؤں پر یہ الزام عائد کیا کہ وہ صرف مسلم اداکاروں کے حملوں پر بات کرتے ہیں جیسے کہ خان، لیکن ہندو اداکاروں کے بارے میں خاموش رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حملے کے بعد سیف علی خان کی سیکیورٹی کی ذمہ داری کس کو مل گئی؟

خیال رہے کہ 16 جنوری کوسیف علی خان کے گھر پر چوری کی کوشش کے دوران ان پر چاقو سے 6 بار حملہ کیا گیا تھا۔ حملے کے بعد سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی کامیاب سرجری ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ بھارتی پولیس نے سیف علی خان پر حملہ کرنے والے مبینہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ایک بنگلہ دیشی شہری شریف الاسلام شہزاد کو گرفتار کیا ہے جو غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوا تھا اور جھوٹے نام بیجوئے داس سے رہ رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان پر حملہ کرنے والا شخص کیسے گرفتار ہوا؟

واضح رہے کہ گرفتار ملزم کو ممبئی کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے مؤکل کے پاس سے کچھ برآمد نہیں ہوا، انہیں اس کیس میں پھنسایا جا رہا ہے۔

ملزم کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ ملزم کے خلاف الزامات جھوٹے ہیں اور یہ معاملہ اس لیے توجہ کا مرکز کا بنا ہوا ہے کیونکہ ایک سیلیبریٹی اس میں ہدف بنے ہیں۔ وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے مؤکل کو اس ہائی پروفائل کیس میں قربانی کا بکرا بنا کر پھنسایا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی ایئرلائن کا دبئی کے لیے پروازیں جزوی طور پر بحال کرنے کا اعلان

عالمی تجارت اور پیٹرولیم کی ترسیل کے لیے 6 اہم ترین بحری راستے کونسے ہیں؟

سعودی عرب کے اہم تیل کے ذخیرے پر ڈرون اور میزائل حملے ناکام، فضائی دفاع نے تمام اہداف تباہ کر دیے

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے، عمران خان کی صحت پر اظہار تشویش

امریکی صدر ٹرمپ کی دفاعی کمپنیوں کے سربراہاں کیساتھ اجلاس، دفاعی پیداوار میں اضافے پر اتفاق

ویڈیو

مقامی پتھروں سے تیار ہونے والا قدیم شہر ٹیکسلا کا مشہور لنگری

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ، شہریوں کو لمبی لائنوں کا سامنا

کیا بھارت خلیجی ممالک اور ایران کے ساتھ توازن کھورہا ہے؟

کالم / تجزیہ

توانائی کا ممکنہ عالمی بحران اور اس سے بچت کی صورت

ہم احتجاج میں اپنے ملک کو نقصان کیوں پہنچاتے ہیں؟

ایران کی نظروں میں اب ہمارا بھارت کتنا مہان رہ سکے گا