آسکرایوارڈز 2025 کی نامزدگیوں کا اعلان، فہرست میں بہترین فلمیں اور اداکار کون ہیں؟

جمعہ 24 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سال 2025ء کے لیے آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا جس کا طویل عرصے سے شائقین کو انتظار تھا۔ ہسپانوی تھرلر فلم ’ایمیلیا پیریز‘ 13 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

 فلم ’ویکیڈ‘بھی 10 نامزدگیوں کے ساتھ فہرست میں موجود ہے۔ آسکر 2025‘ کے لیے نامزدگی حاصل کرنے والی فلموں میں ’انوجا‘ بھی شامل ہے جس کی شوٹنگ ہندوستان کی راجدھانی دہلی میں ہوئی ہے۔ یہ ایک شارٹ فلم ہے جس نے خوب تعریفیں بٹوری ہیں۔ اس کا مقابلہ ’اے لین‘، ’آئی ایم ناٹ اے روبوٹ‘، ’دی لاسٹ رینجر‘ اور ’دی مین ہو کُڈ ناٹ ریمین سائلنٹ‘ سے ہے۔

بہترین فلم ایوارڈ:

بہترین فلم کے ایوارڈ کے لیے اینورا، اے کمپلیٹ ان نون، کونکلیو، ڈیون: پارٹ ٹو، آئی ایم اسٹل ہیئر، نکل بوائز اور دی سبسٹینس بھی مقابلے کی دوڑ میں ہیں۔

بہترین اداکارہ:

بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے ‘امیلیا پیرز’ کی اسٹار کارلا سوفیا کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ کارلا پہلی ٹرانس جینڈر ہیں جنہیں آسکرز میں بہترین اداکارہ کی کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ان کے مد مقابل سنتھیا اریوو، مائیکی میڈیسن، ڈیمی مور اور فرنینڈا ٹورس ہیں۔

بہترین اداکار:

بہترین اداکار کی کیٹیگری میں اداکار ایڈریئن بروڈی، ٹموتھی شیلیمے، کولمین ڈومنگو، رالف فینیس اور سیبیسٹین اسٹین مدِ مقابل ہیں۔

بہترین ڈائریکٹر:

بہترین ڈائریکٹر کی فہرست میں یاکیس آڈیئرڈ (ایمیلیا پیریز)، شان کوربے (دی بروٹلسٹ)، کورالی فرگیٹ (دی سبسٹانس)، جیمز مین گولڈ (اے کمپلیٹ ان نون) شامل ہیں۔

بہترین انٹرنیشنل فلم:

بہترین انٹرنیشنل فلم ایوارڈ کی نامزدگیوں میں آئی ایم اسٹل ہیئر (برازیل)، دی گرل ود دی نیڈل (ڈنمارک)، ایمیلیا پیریز (فرانس)، دی سیڈ آف دی سیکرڈ فگ (جرمنی) اور فلو (لاٹیویا) شامل ہیں۔

بہترین اینیمیٹڈ فلم:

فلو، انسائیڈ آؤٹ ٹو، میموائر آف اے اسنیل، والیس اینڈ گورمٹ: وینجیئن موسٹ فاؤل اور دی وائلڈ روبوٹ بہترین اینیمیٹڈ فلم میں شامل ہیں۔

بہترین دستاویزی فلم:

بلیک باکس ڈائریز، نو ادر لینڈ، پروسلین وار، ساؤنڈ ٹریک ٹو ا کوپ ڈی اٹیٹ اور شوگر کین کا شمار بہترین دستاویزی فلموں میں کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوارڈز کی تقریب 2 مارچ کو لاس اینجلس میں سجے گی، لاس اینجلس میں آگ لگنے کی وجہ سے آسکر ایوارڈ زکی تاریخ کو تبدیل کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سمندری جہازوں کوقبضے میں لینا میری ٹائم قوانین کی خلاف ورزی، روس کا امریکی کارروائی پر ردعمل

خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی اتحادی، آپریشن کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

ڈاگ بائٹ کے کیسز میں اضافہ، آوارہ کتوں کو مارنا ناگزیر ہوچکا ہے، مرتضیٰ وہاب

بنگلادیش بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم، آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھنے کا عندیہ

بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟