سعودی عرب کے جازان ریجن میں آم کی فصل تیار، 65 ہزار ٹن فصل متوقع

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے جازان ریجن کی مختلف منڈیوں میں آم کی ابتدائی فصل کی آمد شروع ہوگئی ہے، جس کے لیے یہ خطہ خصوصی شہرت رکھتا ہے۔ کسانوں نے اپنی تازہ پیداوار فروخت کے لیے پیش کردی ہے اور مقامی زرعی منڈیوں میں غیر معمولی چہل پہل دیکھنے میں آرہی ہے، جو علاقے کے زرعی شعبے کی سرگرمی اور توانائی کی عکاسی کرتی ہے۔

حکام کے مطابق جازان ریجن میں تقریباً 10 لاکھ آم کے درخت موجود ہیں جبکہ سالانہ پیداوار کا تخمینہ 65 ہزار ٹن ہے، جو دیگر کاشت کی جانے والی فصلوں سے زیادہ ہے۔ یہ وافر مقامی پیداوار زرعی سیاحت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں حائل کے انار فارم سے ایکو ٹورازم کا فروغ، 70 ہزار سیاحوں کی آمد

30 سے 45 کلوگرام وزن پر مشتمل آم کے ایک کارٹن کی قیمت معیار اور قسم کے لحاظ سے 50 سے 200 سعودی ریال کے درمیان ہے۔ شہریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد آم کے دلکش رنگوں اور منفرد ذائقوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے منڈیوں کا رخ کررہی ہے۔

آم کے کاشتکاروں کو توقع ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ آئندہ ہفتوں میں مزید آم پک کر تیار ہوں گے، جس سے مختلف اقسام کی فراہمی ممکن ہوگی اور خریداروں کو اپنی پسند کے مطابق انتخاب کا بہتر موقع ملے گا۔ اس سے زرعی اور سیاحتی خریداری کے تجربے کو بھی فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیے: بالائی دیر کے جاپانی پھل کی خاص بات کیا ہے؟

آم رمضان المبارک میں دسترخوان کی نمایاں ترین پھلوں میں شمار ہوتا ہے، جو افطار اور سحری کے اوقات میں نہ صرف خوش رنگی بلکہ لذیذ ذائقہ بھی فراہم کرتا ہے۔ یوں یہ پھل رمضان کے دوران مقامی ثقافت، زرعی خوشحالی اور روزمرہ زندگی کے گہرے تعلق کی علامت کے طور پر نمایاں مقام رکھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی کا امریکی سفارتخانے کا دورہ، اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے دور کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال

’تبلیغ کرنے گئے ہوں گے‘مفتی قوی کی نائٹ کلب میں پارٹی، ویڈیو وائرل

مودی، شیخ رشید کے نقش قدم پر، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج ہلاک

ریپبلکن سینیٹر کی جانب سے صدر ٹرمپ کی پوپ لیو کیخلاف ‘مذہبی جنگ’ پر کڑی تنقید

ویڈیو

پاکستان دنیا بھر میں امن کا سفیر بن کر سامنے آیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

‘پاؤں نہیں مگر ہاتھ تو ہیں نا’، فور ویل بائیکیا چلا کر گھر کی کفالت کرنے والا باہمت نوجوان

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی