اداکارہ سعیدہ امتیاز کے انتقال کی خبر، عقدہ کھل گیا

منگل 18 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

منگل کے روز سوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا پر اداکارہ اور ماڈل سعیدہ امتیاز کے ’انتقال‘ کی خبر گردش کرتی رہی تاہم ان کے اہل خانہ و مینیجرز کی جانب سے اس اطلاع کی تردید کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ منگل کے روز سعیدہ امتیاز کے آفیشل انسٹاگرام پر بظاہر ان کی ٹیم کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی کہ وہ صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ اداکارہ کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر پھیل گئی اور صارفین کی جانب سے یہ افسوس ناک خبر مختلف پیجز پر شیئر کی جاتی رہی جس کے بعد مین اسٹریم میڈیا نےبھی اس خبر کو شائع و نشر کردیا۔

سماء کے مطابق سعیدہ امتیاز کے بھائی نے اداکارہ کے انتقال کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل خیریت سے اور صحتمند ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اداکارہ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اداکارہ کا اپنی سابقہ سوشل میڈیا ٹیم سے تنازع چل رہا تھا جس کے باعث امکان ہے کہ ان میں سے کسی نے وہ پوسٹ اپ لوڈ کردی ہو۔

دریں اثنا جیو ڈیجیٹل کا کہنا ہے کہ سعیدہ امتیاز کے مینیجر نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے ہیکرز کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

اداکارہ کے لیگل ایڈوائزر میاں شہباز احمد نے بتایا کہ اس بات کی تحقیقات کی جار ہی ہے کہ سعیدہ امتیاز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کس نے ہیک کیے اور اس کے پیچھے کیا معاملات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حقیقت سامنے آنے کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اداکارہ اس وقت اپنے لاہور والے گھر میں موجود ہیں اور وہ بالکل خیریت سے ہیں جبکہ وہ  اس معاملے پر جلد ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کریں گی۔

یاد رہے کہ 33 سالہ سعیدہ امتیاز فلم’قلفی‘، ’ریڈرم‘، ’تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار‘، ’وجود‘، اور فلم ’کپتان‘ میں کام کر چکی ہیں۔

اداکارہ سعیدہ امتیاز کی ٹیم نے ان کے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اداکارہ کے انتقال کی خبر شیئر کی گئی تھی۔

انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا گیا تھا کہ سعیدہ امتیاز آج صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ اداکارہ کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔ صارفین کی جانب سے یہ خبر مختلف پیجز پر شیئر کی جاتی رہیں۔

https://twitter.com/fatimadua555/status/1648256840063492096?s=20

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زندگی پر 2012 میں بنائی گئی فلم ’کپتان‘ میں انہوں نے جمائما گولڈ اسمتھ کا کردار نبھایا تھا۔ بعدازاں نامعلوم وجوہات کی بنا پر فلم کو ریلیز نہیں کیا جا سکا تھا۔

فلم ’کپتان‘ میں سعیدہ امتیاز نے جمائما گولڈ اسمتھ کا کردار نبھایا تھا۔

6 فروری 2019 میں سعیدہ امتیاز نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت حاصل کی تھی، جب انہیں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری کی ذمہ داریاں دی گئی تھیں۔

اداکارہ و سپر ماڈل کی پیدائش متحدہ عرب امارات میں ہوئی۔ وہ یو اے ای سمیت امریکا میں بھی مقیم رہیں۔ انہیں رئیلیٹی شو ’تماشا‘ سے بھی بہت شہرت ملی۔

6 فروری 2019 میں سعیدہ امتیاز نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت حاصل کی تھی

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلمان خان کا 12 سال پرانا ٹویٹ دوبارہ وائرل، پریتی زنٹا کا حیران کن ردعمل

ملک بھر میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست، فی یونٹ قیمت میں اضافے کی تجویز

صدر آصف زرداری کا لبنان جنگ بندی کا خیرمقدم، خطے میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات پر زور

پاکستان کی معروف خاتون سائیکلسٹ 28 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے فارن میڈیا ایکریڈیشن ہدایات جاری

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟