سلمان اکرم راجا نے علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹانے کی تصدیق کردی

ہفتہ 25 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے علی امین گنڈا پور کو تحریک انصاف صوبہ خیبر پختونخوا کی صدارت سے پٹائے جانے کی تصدیق کردی۔

 یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا میں پارٹی کے صدارتی عہدے سے ہٹادیا

سلمان اکرم راجا نے عمران خان نے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صوبہ خیبر پختونخوا میں علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ ہیں، اور بطور وزیر اعلیٰ ان کی بہت ذمہ داریاں ہیں۔ گورنس کے حوالے سے اور وہاں جو لااینڈ آرڈر کی جو صورتحال ہے وہ آپ کے سامنے ہے، لہٰذا انہی کی خواہش پر آج عمران خان صاحب نے فیصلہ کیا ہے کہ خیرپختونخوا میں جنید اکبر پی ٹی آئی کے صدر ہوں گے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ آج آج عمران خان سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔ وہ اس ملک میں فسطائیت کے ماحول سے واقف ہیں، جو گولی چلی، جو حساب نہ دینے کی روش ہے۔ اور جو ہم نے 9مئی اور 26 نومبر کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا مذاق اڑایا گیا، تو ہمیں حکومت کی جانب سے کوئی خلوص نظر نہیں آتا۔ حکومت پاکستانی عوام کو نہیں بتانا چاہتی کہ 9مئی کے بعد چند گھنٹوں میں کیوں ہزاروں لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔

ان کا سوال تھا کہ  کہاں گئے سارے سی سی ٹی وی کیمرے، کیوں فوٹیجز ختم ہوگئیں سوائے چند منٹوں کے بعد، یہ تمام باتیں ہیں، پھر کہتے ہیں 26 نومبر کو گولی چلی نہیں، ہمارے پاس شہدا ہیں، ہمارے پاس زخمیوں کی تصاویر ہیں، ان کے میڈیکل ریکارڈ ہیں۔ اس پر خان صاحب کا مؤقف ہے کہ حکومت کا یہ طرز عمل بتاتا ہے کہ یہ کسی طور نہیں چاہتی کہ سچ کی طرف بڑھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی مذاکرات نہیں کرے گی، یہ بات طے ہوچکی، سلمان اکرم راجہ

ان کا کہنا تھا کہ ہم حق پر کھڑے رہیں گے، اصول پر کھڑے رہیں گے کہ الیکشن لوٹا گیا، اس الیکشن کی لوٹ کو دبانے کے لیے اس ملک میں یہ اس وقت یہ تمام ظلم جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور یہ جو کہہ رہے کہ ہیں کہ 28 کو چوتھی نشست ہوگی، ہم ہرگز اس میں نہیں بیٹھیں گے۔ اس سے پہلے ہمارے یہ مطالبہ ہے کہ ہمیں خان صاحب سے ملنے دیا جائے،  خان صاحب نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی مجھ سے آکر ملے 28 جنوری سے پہلے۔ اس وقت ہم جائزہ لیں گے کہ کیا صورتحال ہے اور آگے ہمیں کیا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیاسی مذاکرات: حکومت کی جوڈیشل کمیشن بنانے پر مشروط آمادگی

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ہم سیاسی، جمہوری اور قانونی تمام آپشنز میسر ہیں، کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو ہم آئین اور قانون میں رہتے ہوئے نہ کریں۔

صوبائی پارٹی صدارت دینے پر بانی پی ٹی آئی کا شکر گزار ہوں، جنید اکبر

ادھر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر جنید اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ ’ میں اپنے قائد عمران خان کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے علی امین گنڈاپور، عاطف خان اور شاہ فرمان کے مشورے سے مجھے صوبائی صدر کا عہدہ دیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز گاؤں کی صدارت سے شروع کیا۔ میں مڈل کلاس کا بندہ ہوں اوریہ پوزیشن مجھے محنت کی وجہ سے ملی ہے۔ جس کی مثال دوسری سیاسی پارٹیوں میں نہیں ملتی۔

ان شا اللہ میں عمران خان اور کارکنان کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا تمام کارکنان میرے لیے ہمیشہ کی طرح دعا کریں پارٹی میں کسی بھی گروپ بندی کی گنجائش نہیں ہم ایک تھے، ایک ہیں اور ان شا اللہ ایک ہی رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp