اسلام آباد ایئرپورٹ رن پر کتا آ جانے کے باعث دبئی سے اسلام آباد آنے والی غیرملکی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، طیارے میں 250 سے زیادہ مسافر سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں:انڈین جہاز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، وجہ کیا بنی؟
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز ’اے ٹی سی‘ حکام نے دبئی سے اسلام آباد پہنچنے والی غیر ملکی پرواز کو لینڈنگ کےدوران پائلٹ کو اچانک رن وے پر ایک کتے کی موجودگی سے متعلق خبر دار کیا، جس پر طیارے کے پائلٹ نے طیارے کو رن پر اتارنے کے بجائے طیارے کو فضا میں ہی چکر لگوایا تاہم دوسرے چکر میں پائلٹ طیارے کو بحفاظت رن وے پر اتارنے میں کامیاب ہو گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک دوسرے جہاز کے پائلٹ نے رن وے پر کسی جانور کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد ایئرپورٹ، عملے نے خاتون مسافر کو لاکھوں کے نقصان سے بچا لیا
ترجمان کے مطابق اسی وقت غیرملکی طیارے کو لینڈنگ کرنا تھی، لینڈنگ کے باعث فوری طور پر رن وے پر اس جانور کی تلاش کا وقت نہیں تھا اس لیے غیرملکی ایئر طیارے کی فوری لینڈنگ کو التوا میں ڈال کر کلیئرنس کی تصدیق کے بعد بحفاظت رن وے پر اتارا گیا۔