دہلی سے سعودی عرب کے لیے پرواز بھرنے والی انڈین ایئرلائن کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑگئی۔
یہ بھی پڑھیں:دوحہ سے فلپائن جانے والی پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
دہلی سے سعودی عرب کے شہر جدہ کے لیے پرواز بھرنے والی انڈین ایئرلائن کو کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑ گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈین ایئر لائن انڈیگو کی پرواز دہلی سے جدہ کے لیے محو پرواز تھی کہ ایک مسافر کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، جس پر جہاز کے عملے نے مسافر کو آکسیجن فراہم کی تاہم حالت زیادہ بگڑنے پر پائلٹ نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ترکیہ سے پاکستان آنے والی پرواز کی آذربائیجان میں ہنگامی لینڈنگ
انڈین پائلٹ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے مثبت جواب ملنے پر پائلٹ نے طیارے کا رخ کراچی کی طرف کر دیا اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔
جہاز لینڈ ہوتے ہی پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے جہاز میں جا کر متاثرہ مسافر کو طبی امداد فراہم کی۔