سینیٹر طلحہ محمود کو وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا اضافی قلمدان دے دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

منگل 18 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹر طلحہ محمود کو وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا قلمدان بھی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

سینیٹر طلحہ محمود کو  وزارت مذہبی امور کی اضافی ذمہ داریاں دی گئی ہیں، اس سے قبل وہ وزیرسیفران کے فرائض بھی انجام دے رہے تھے۔

نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد وزیر مذہبی امور سنیٹر طلحہ محمود نے سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی، ملاقات میں سرکاری عازمین حج کی سہولت کے لیے ’روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ‘ کی دیگر شہروں تک توسیع سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا ہے ’سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے میرے قریبی تعلقات ہیں، نواف سعید المالکی نے دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مفتی عبدالشکور مرحوم کے مشن کے تحت پاکستانیوں کو بہترین سہولیات دینا میری اولین ترجیح ہے۔‘

سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ ’روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے لیے سعودی اہلکاروں کو مخصوص ایئرپورٹ ٹرمینل 25 اپریل کو حوالے کیا جائے گا، نئے وزیر مذہبی امور سنیٹر محمد طلحہ محمود سعودی عرب کے دیرینہ اور بھروسہ مند دوست ہیں،ان کے عہدہ سنبھالنے سے تعلقات اور تعاون میں ایک نیا دور شروع ہو گا۔‘

‘نواف سعید المالکی نے کہا کہ’سعودی عرب کی حکومت فریضہ حج کی ادائیگی میں اپنے برادر اسلامی ملک پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔

سعودی سفیر نے وزیر مذہبی امور کا عہدہ سنبھالنے پر سنیٹر محمد طلحہ محمود کو مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ اورانہیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے فضائی حملوں میں کابل کے اسپتال کو نشانہ بنائے جانے کے دعوؤں کی پاکستان کی جانب سے تردید

پنجاب میں ایگری انٹرن پروگرام کے مثبت اثرات، گندم کی پیداوار میں اضافہ

انجری کے بعد واپسی مشکل، نیمار ایک بار پھر برازیل کے اسکواڈ سے باہر

سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے زراعت، معاشی سلامتی اور عوامی بہبود پر کیا اثرات پڑسکتے ہیں؟

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا