کچھ ناممکن نہیں، دوسرا ٹیسٹ بھی جیتنے کے لیے بھرپورجدوجہد کریں گے، ساجد خان

اتوار 26 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جادوائی آف اسپنر ساجد خان نے سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ بہت پروفیشنل ہوچکی ہے، کرکٹ میں کچھ بھی ممکن ہو سکتا ہے، دوسرا ٹیسٹ بھی جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ساجد خان نے اپنی ٹیم کی فتوحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی اور ہم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ بھی جیتا اور ہم پر امید ہیں کہ دوسرا ٹیسٹ بھی جیتنے میں کامیاب ہوں گے ۔

ساجد خان نے کہا کہ کرکٹ انتہائی پروفیشنل ہوچکی ہے۔ کوئی بھی بلے باز آؤٹ نہیں ہونا چاہتا اور نہ ہی کوئی بولر بلے باز کو آؤٹ کرنے کا موقع گنوانا چاہتا ہے۔ مقابلہ سخت ہے اور ہر کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

ساجد خان نے مزید کہا کہ ملتان کی پچ نے ٹیسٹ سیریز کو فیصلہ کن بنانے میں اہم کردارادا کیا ہے اور عاقب بھائی کا اس طرح کے ٹریک بنانے کا فیصلہ قابل ستائش ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ’پہلے ٹیسٹ کرکٹ کے نتائج صرف پانچویں دن سامنے آتے تھے، لیکن اب ہمیں جلد ہی فیصلہ کن نتائج دیکھنے کو ملتے ہیں۔

ساجد خان نے اپنی ٹیم کے مِڈل آرڈر بلے بازوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بلے باز بھی بھرپور مقابلہ کرتے ہیں تاہم کرکٹ میں غلطیاں بھی ہوتی ہیں جیسا کہ مجھ سے بھی دوسرے ٹیسٹ میں کچھ غلطیاں ہوئی ہیں ۔

ساجد خان نے بابراعظم سمیت ہر کھلاڑی کی کاؤشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس کو بھی موقع ملا اس نے اچھا کھیل پیش کیا۔

ساجد نے سعود شکیل اور آنے والے بلے بازوں کے حوالے سے امید ظاہر کی کہ ہمیں امید ہے کہ سعود شکیل تیسرے روز اچھا کھیلیں گے اور اگلے بلے باز ہمیں فتح تک پہنچانے کی پوری کوشش کریں گے۔ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے، ہم ٹیسٹ جیتنے کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ساجد خان نے کہا کہ 20-25 اوورز کے بعد گیند پرانی ہوتی جاتی ہے، بیٹنگ نسبتاً آسان ہوجاتی ہے اور رنز بنائے جا سکتے ہیں، امید ہے کہ کھیل کے تیسرے روز ہمارے بیٹرز میچ میں اچھا کھیلتے ہوئے جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ دور نہیں ہے جب ٹیل اینڈرز بیٹنگ نہیں کر سکتے تھے، اب ہر کوئی اپنا حصہ ڈالتا ہے اور بیٹنگ بھی کرلیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

شفیع جان کا ٹی ٹی پی کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے گریز، سلمان اکرم راجا نے مؤقف رد کردیا

بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعت بی این پی کے رہنما عزیز الرحمان فائرنگ سے جاں بحق

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟