پاکستانی ہنرمندوں کے لیے خوش خبری، نیوزی لینڈ نے ویزا قوانین میں نرمی کردی

پیر 27 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ نے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے جس سے پاکستان سمیت ایشیا کے ہنرمند نوجوان فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

نئے قوانین کے تحت نیوزی لینڈ ان لوگوں کو بھی ویزا فراہم کرے گا جو اس ملک میں رہ کر ریموٹ جاب کرنا چاہتے ہیں۔

ویزا قوانین میں تبدیلی کا مقصد ملک میں سیاحت کا فروغ اور ہنرمند افراد کو نیوزی لینڈ آنے کے لیے راغب کرنا ہے۔

نئے قوانین سے پاکستان اور انڈیا سمیت جنوبی ایشیا کے نوجوان خصوصی طور پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ نیوزی لینڈ میں رہ کر ریموٹ جاب کرنے کے مواقع سے آئی ٹی کے شعبے سے منسلک لوگوں کو زیادہ فائدہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے:بنگلہ دیش کا پاکستان کے لیے قوانین میں نرمی کا اعلان، اب ویزا آن لائن دستیاب ہوگا

نیوزی لینڈ کے وزیر برائے معاشی ترقی نیکولس ویلیس کے مطابق نئے قوانین کے ذریعے دنیا بھر سے امیر اور باصلاحیت لوگوں کی نیوزی لینڈ آمد متوقع ہے۔

تاہم اس ویزا کے تحت آنے والے افراد کو 90 روز سے زائد قیام پر ٹیکس قوانین کا سامنا ہوسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب