خلیل الرحمان قمر نے فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے شادی کیوں کی؟ وجہ ناقابل بیان

پیر 27 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ کے ساتھ  اپنی دوسری شادی کا انکشاف کیا ہے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیصل قریشی کی طلاق کی وجہ وہ نہیں تھے۔

خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں صحافی ارشاد بھٹی کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ اپنی دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب فیصل قریشی اور ان کی سابقہ اہلیہ کے درمیان طلاق ہو رہی تھی تو انہوں نے فیصل قریشی کو سمجھایا کہ وہ اپنا گھر خراب نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا ٹرولز کے لیے بری خبر، خلیل الرحمان قمر کا نیا انٹرویو سامنے آگیا

خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ان کے بہت سمجھانے پر فیصل قریشی کی والدہ نے مجھ سے کہا کہ آپ کے زور دینے سے زیادہ سے زیادہ یہ طلاق 6 مہینے رُک جائے گی لیکن پھر بھی ہو جائے گی۔ خلیل الرحمان قمر نے یہ بھی کہا کہ ان کی فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے صرف 2 بار ملاقات ہوئی تھی اور وہ انہیں بیٹا کہہ کر بلاتے تھے۔

فیصل قریشی کی سابق اہلیہ سے شادی کیوں کی؟ اس سوال کے جواب میں خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ وہ نہیں بتا سکتے۔

صحافی ارشاد بھٹی نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ کے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ آپ کو اپنی زندگی کی کہانی سے متاثر تھا؟ جس کے جواب میں خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ایسا بالکل بھی نہیں تھا لیکن جب ڈرامہ نشر ہو رہا تھا تو لوگوں نے میرے متعلق ایسی باتیں کی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں کون سا کوئی بہت امیر آدمی تھا کہ میرے وجہ سے کوئی عورت اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: میرا اسکرپٹ اللہ کی طرف سے آتا ہے، خلیل الرحمان قمر

فیصل قریشی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈراما نگار کا کہنا تھا کہ وہ ان کےبہت اچھے بہت پیارے دوست ہیں، اور ان کے ساتھ بہت اچھا تعلق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے ہی اسے ڈھونڈا تھا، وہ میرا لایا ہوا پالا ہوا بندہ ہے، وہ اتنا شاندار اداکار ہے کہ اس نے مجھے آڈیشن میں حیران کردیا تھا‘۔

واضح رہے کہ معروف پاکستانی ڈراما نگار خلیل الرحمان قمر کئی رومانوی ڈرامے تحریر کرچکے ہیں۔ ان کے قابل ذکر ڈراموں میں میرے پاس تم ہو، بوٹا ٹو ٹوبہ ٹیک سنگھ، لنڈا بازار، بنٹی آئی لو یو، من جلی، میرا نام یوسف ہے، میں مر گئی شوکت علی، لو لائف اور لاہور، محبت تم سے نفرت ہے، ذرا یاد کر، پیارے افضل، اور جنٹلمین شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

شہباز شریف اور قطری وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں