پاکستان کے شاہ زیب رند نے امریکا میں کراٹے کمبیٹ لائٹ ویٹ ٹائٹل جیت لیا

پیر 27 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن (پی ایم ایم اے ایف) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی کراٹے فائٹر شاہ زیب رند نے میامی میں کراٹے کمبیٹ (کے سی) 52 ایونٹ میں 3 مرتبہ چیمپیئن بننے والے ایڈگرس اسکریورز کو 0 ۔7 سے شکست دے کر اپنے لائٹ ویٹ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔

کے سی 52 عالمی کراٹے ایم ایم اے سیریز کا حصہ ہے جس کے مقابلوں میں دُنیا بھر سے فائٹر حصہ لیتے ہیں۔

جنوب مغربی صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رند نے 2011 میں صوبائی سطح کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنا پہلا مارشل آرٹس ٹائٹل جیتا تھا۔

انہوں نے پہلا قومی ٹائٹل 2019 میں جیتا تھا جب انہوں نے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا میں نیشنل گیمز میں کامیابی حاصل کی تھی۔

اپنے ناقابل شکست کراٹے فائٹنگ کیریئر کے اڑھائی سالوں کے دوران شاہ زیب رند نے شمالی امریکا، پیرو، وینزویلا، برازیل، فرانس اور بھارت کے فائٹرز کا مقابلہ کیا ہے۔

پی ایم ایم اے ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رند نے مہارت اور عزم کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ایڈگرس اسکریورز کو سخت مقابلے میں شکست دے کر دوسرا چیمپیئن شپ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ زیب رند نے ‘غیر معمولی’ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس نے پورے میچ کے دوران شائقین کو پرجوش رکھا، ان کی ’لگن، انتھک تربیت اور غیر معمولی مہارت‘ نے انہیں زبردست کامیابی دلائی۔

نیو یارک میں پاکستانی سفارت خانے نے رند کو اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے پر مبارکباد دی۔

رند کا ووشو اور کک باکسنگ کا مشترکہ ریکارڈ 75-4 ہے، جس میں سے زیادہ تر یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر تربیت کے دوران حاصل کیا۔ وہ فی الحال عاصم زیدی کے ماتحت میامی کے مشہور گوٹ شیڈ جم میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

زیدی کراٹے کمبیٹ کے صدر ہیں، جو اپریل 2018 سے دنیا بھر میں ایونٹس کی میزبانی کرتے ہوئے پہلی پیشہ ورانہ مکمل رابطے والی کراٹے لیگ کو فروغ دیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل